پی سی ایس آئی آر کی تمام لیبارٹریز بین الاقوامی معیار کے مطابق ایکریڈیٹیشن حاصل کریں، وزیراعظم


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) ملک میں برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ اور برآمدات میں اضافے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی اور برآمدات بڑھانے کے ایکو سسٹم میں بھی پی سی ایس آئی آر کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پی سی ایس آئی آر کے امور سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ادارے کی کارکردگی، ذمہ داریوں اور مستقبل کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی سی ایس آئی آر کی تمام لیبارٹریز بین الاقوامی معیار کے مطابق ایکریڈیٹیشن حاصل کریں تاکہ پاکستانی برآمدی مصنوعات کے لیے عالمی معیارات کے مطابق سرٹیفکیشن اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ توثیق کے عمل کو سہل بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنانے کے لیے پی سی ایس آئی آر اپنے تحقیقی کردار کو مزید مؤثر بنائے۔ انہوں نے نوجوانوں کی صنعتی فنی تربیت کے لیے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے پی سی ایس آئی آر کے حوالے سے کی گئی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی رپورٹ بھی طلب کر لی، جبکہ ادارے کے مینڈیٹ، اب تک کی کارکردگی اور مستقبل میں اس کے ممکنہ کردار کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی پی سی ایس آئی آر کے قیام کے مقاصد، قانونی ذمہ داریوں، اب تک کیے گئے اقدامات اور مستقبل میں ادارے کی استعداد سے بھرپور استفادے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی اس بات کا بھی تعین کرے گی کہ قومی معیشت، صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے پی سی ایس آئی آر کو مزید مؤثر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی سی ایس آئی آر کے ملک بھر میں 10 تحقیقی لیبارٹریز اور یونٹس جبکہ 7 تکنیکی تربیتی ادارے کام کر رہے ہیں، جبکہ 12 نئی لیبارٹریاں بھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی سی ایس آئی آر صنعتی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور کم لاگت تکنیکی حل فراہم کرتا ہے، جس سے ملکی صنعت کی پیداواری صلاحیت اور معیار بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ادارہ اب تک 12 ہزار سے زائد نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کر چکا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی سی ایس آئی آر خوراک، زراعت، بائیوٹیکنالوجی، ادویات، ٹیکسٹائل، چمڑے، معدنیات، انجینئرنگ، توانائی اور دیگر شعبوں میں تحقیق و ترقی کی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ بریفنگ کے مطابق پی سی ایس آئی آر کی لیبارٹریز ملکی صنعتوں اور برآمد کنندگان کو مصنوعات کی جانچ، معیار کی تصدیق اور تکنیکی آلات کی پیمائش و درستی (کیلیبریشن) کی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، خالد مگسی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’غیر ملکی مالک مکان‘ اور ’بے نامی جائیدادیں‘: مولانا فضل الرحمٰن کا گھر سیل کرنے پر سوال اور حکومتی وضاحتیں

پاکستان کی بڑھتی خلائی صلاحیتوں پر انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کو تشویش کیوں ہے؟

افغانستان کے صوبے کنڑ میں سکول کے قریب دھماکہ، سات بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

’جھیلوں کے کنارے جنت‘: ریاست نگر جہاں وراثتی حکمرانی کی 1200 سالہ روایت آج بھی زندہ ہے

امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر

ایرانی بحریہ کا بحیرہ عرب میں ’دشمن‘ کو روکنے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے قریب دو آئل ٹینکروں میں دھماکے

سعودی فوجی اتحاد کا ریاض کی طرف آنے والا ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ: سعودی حملے میں 11 افراد کی ہلاکت ہوئی، حوثی میڈیا

اسلام آباد میں مکہ اتحاد کا اجلاس: حوثیوں کے حملوں کی مذمت، ’سعودی عرب کی سلامتی کا تحفظ کریں گے‘

’یہ انڈیا کے لیے پیغام ہے‘: روس خلائی شعبے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش کیوں کر رہا ہے؟

یمن: حوثی میڈیا کا سعودی حملے میں بچوں سمیت 11 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ

سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی کی اجازت دینے سے انکار

ناروے کی ایئرلائن کے آپریشنز کی معطلی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں کیوں متاثر ہوئیں؟

لاہور ویمن کالج سے چھوڑے گئے غبارے ہماچل پردیش میں: ’جب پتہ چلا کہ یہ لاہور سے آئے ہیں، تو اپنائیت محسوس ہوئی‘

اہلیہ، بچوں سے ملنے کی خواہش اور دریائے نیلم کی بے رحم لہریں: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہری کی میت مظفرآباد میں اہلخانہ کے حوالے

پی سی ایس آئی آر کی تمام لیبارٹریز بین الاقوامی معیار کے مطابق ایکریڈیٹیشن حاصل کریں، وزیراعظم

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی