’غیر ملکی مالک مکان‘ اور ’بے نامی جائیدادیں‘: مولانا فضل الرحمٰن کا گھر سیل کرنے پر سوال اور حکومتی وضاحتیں


BBCاسلام آباد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سنیچر کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کر دی ہے، جس کے بعد جے یو آئی (ف) نے اس کارروائی کو ’سیاسی انتقام‘ قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔سنیچر کو اسلام آباد میں ہونے والی کارروائی سے متعلق رکن قومی اسمبلی اور جے یو آئی کی رہنما شاہدہ اختر علی، جو مولانا فضل الرحمٰن کی قریبی رشتہ دار بھی ہیں، نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے سنیچر کی صبح نو بجے اہلِ خانہ کو گھر خالی کرنے کے لیے صرف 30 منٹ کا وقت دیا۔BBC World Service کی نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، 'BBC News اردو' ایڈیشن کا انتخاب کریں اور نیوز الرٹس، تحقیقاتی اور تفصیلی رپورٹس، سب کچھ ایک ہی جگہ پر حاصل کریں۔ان کے مطابق خاندان کو کوئی تحریری نوٹس یا سرکاری حکم نامے کی ہارڈ کاپی فراہم نہیں کی گئی بلکہ حکام نے صرف موبائل فون پر ایک پیغام دکھایا۔ انھوں نے کہا کہ کارروائی کے وقت گھر میں بچے موجود تھے جبکہ ان کی بہن، جن کے پاؤں میں فریکچر ہے، بھی اسی رہائش گاہ میں موجود تھیں۔شاہدہ اختر علی کا کہنا تھا کہ اتنے مختصر وقت میں اہلِ خانہ کو گھر سے نکالنا اور پوری عمارت کو سیل کر دینا حیران کن ہے۔ ان کے بقول سیل کیے جانے کے بعد خاندان کے افراد کو دوبارہ گھر میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔انھوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہے اور اس کے بعد خاندان کا ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ جے یو آئی کے مطابق پارٹی کی قیادت اس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کارکنوں کو اشتعال سے گریز اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مولانا اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا اسجد محمود کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے پولیس نے کوئی کارروائی کی ہے۔ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی گرفتاری کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور خبر کی تصدیق کے لیے مستند ذرائع سے رجوع کریں۔واضح رہے کہ جے یو آئی کا دعویٰ ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو لاہور میں ان کی رہائش پر حراست میں رکھا گیا ہے۔ حکام ان دعوؤں کی بھی تردید کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن اس وقت حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے جب وہ لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرنے لاہور پہنچے تو ان کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور وہ اپنا خطاب نہ کر سکے۔ اس کے بعد انھوں نے پنجاب کے شہر سرگودھا میں خطاب کے لیے جانا تھا مگر جے یو آئی کے مطابق انتظامیہ نے انھیں گھر سے نکلنے ہی نہیں دیا۔سیاسی یا مذہبی شخصیات کی بے نامی جائیدادوں کی شفاف تحقیقات ہونی چاہییں: طلال چوہدریوفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ معاملہ محض ایک دستاویزات کی جعل سازی اور غیر قانونی طور پر جائیدادوں کے حصول کا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’سرکاری تصدیق کے بعد امان اللہ کو غیر ملکی قرار دے کر اس کا شناختی کارڈ منسوخ کیا گیا اور جائیدادوں کی چھان بین کا عمل باقاعدہ قانونی طریقے سے، متعلقہ نوٹسز اور کارروائی کے ذریعے آگے بڑھایا گیا۔‘وفاقی وزیر نے کہا کہ ’مالک کو ان کارروائیوں اور نوٹسز کا علم تھا، اس لیے یہ بھی اس کی ذمہ داری تھی کہ جائیداد میں رہائش پذیر افراد کو جاری قانونی کارروائی سے بروقت آگاہ کرتا۔‘ ان کے مطابق ’معاملہ کسی سیاسی وابستگی کا نہیں بلکہ قانون، جعلی دستاویزات اور جائیدادوں کی اصل ملکیت کی شفاف تحقیقات کا ہے۔‘طلال چوہدری نے کہا کہ ’اگر یہ جائیدادیں کسی سیاسی یا مذہبی شخصیت کی بے نامی ملکیت ہیں تو یہ معاملہ مزید اہمیت اختیار کرتا ہے، جس کی مکمل اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔‘واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں میں جے یو آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن ماضی میں بھی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں اور حالیہ عرصے میں ان کی جماعت نے سیاسی و انتخابی امور سمیت مختلف معاملات پر حکومت کے خلاف مؤقف اختیار کیا ہے، جس کے باعث دونوں فریقوں کے درمیان تناؤ برقرار ہے۔BBC’غلط فہمی‘ کی بنیاد پر پولیس کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد اور مبینہ تجاوزات پر نوٹسپس پردہ ملاقاتیں، رابطے اور مولانا فضل الرحمان کی ’ناکام‘ کوشش: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگنے سے پہلے کیا ہوا؟جے یو آئی کی پارلیمانی سیاست سے ممکنہ دستبرداری کی دھمکی: مولانا فضل الرحمان کے ’غصے‘ کی وجہ کیا؟مذہبی رہنما یا سیاسی جادوگر، مولانا آخر ہیں کون؟’امان اللہ نامی شخص کی الاٹمنٹ منسوخ‘سی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ جس مکان میں مولانا فضل الرحمٰن کا خاندان مقیم تھا وہ امان اللہ نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ تھا اور متعلقہ اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کے بعد اس پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی۔حکام کے مطابق امان اللہ غیر ملکی شہری ہیں جبکہ ان کا پاکستانی شناختی کارڈ بھی منسوخ ہو چکا ہے۔ سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو مالک کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم پیش نہ ہونے پر پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کرتے ہوئے مکان سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار موجود تھے اور مکینوں کے انخلا کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں عمارت کو سیل کیا گیا۔شاہدہ اختر علی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’مولانا فضل الرحمٰن جب عمران خان کے دور میں منسٹر انکلیو سے نکلے تھے تو پھر 2018 کے بعد اس گھر میں آباد تھے۔ ان کے مطابق امان اللہ ایک بزنس مین ہیں جنھوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو یہ گھر پیش کیا۔ ان کے مطابق یہاں لوگ سروں کی قربانی دینے کو تیار ہوتے ہیں تو گھر اور پیسہ تو کوئی بات ہی نہیں ہے مگر اہم سوال یہ ہے کہ یہ سب انتظامیہ کو ایک دم کیسے یاد آ گیا ہے۔‘وہ کہتی ہیں کہ ’وہ آڈٹ رپورٹ میں سامنے آنے والی بے نامی جائیدادوں سے بھیخوب واقف ہیں اور حیرت ہے کہ ایک انفرادی معاملے کو یوں سیاسی وجوہات سے اچھالا جا رہا ہے۔‘BBC’چند روز قبل تو مجھے بھی افغان مہاجر قرار دے دیا گیا تھا‘جے یو آئی رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر مکان کی ملکیت یا الاٹمنٹ سے متعلق کوئی تنازع موجود تھا تو اسے قانونی طریقہ کار کے تحت نمٹایا جانا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ایسے معاملات کو مناسب قانونی راستے سے حل کرنے کے بجائے سخت اقدامات کر رہی ہے۔حکام کے اس مؤقف پر کہ مکان مبینہ طور پر ایک افغان شہری کے نام پر رجسٹرڈ تھا، کامران مرتضیٰ نے طنز یہ انداز میں کہا کہ 'چند روز قبل تو مجھے بھی افغان مہاجر قرار دے دیا گیا تھا۔'شاہدہ اختر علی نے بھی اسی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رکھنے والوں پر افغان ہونے کے الزامات لگانا ایک معمول بنتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ماضی میں جے یو آئی کے رہنما سینیٹر مولانا حمداللہ کے بارے میں بھی ایسے دعوے کیے گئے تھے جبکہ ان کے ایک فرزند فوج کے افسر ہیں اور سرحدوں کے تحفظ پر مامور ہیں۔BBC World Service کی نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔'BBC News اردو' ایڈیشن کا انتخاب کریں اور نیوز الرٹس، تحقیقاتی اور تفصیلی رپورٹس، سب کچھ ایک ہی جگہ پر حاصل کریں۔نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’غیر ملکی مالک مکان‘ اور ’بے نامی جائیدادیں‘: مولانا فضل الرحمٰن کا گھر سیل کرنے پر سوال اور حکومتی وضاحتیں

پاکستان کی بڑھتی خلائی صلاحیتوں پر انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کو تشویش کیوں ہے؟

افغانستان کے صوبے کنڑ میں سکول کے قریب دھماکہ، سات بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

’جھیلوں کے کنارے جنت‘: ریاست نگر جہاں وراثتی حکمرانی کی 1200 سالہ روایت آج بھی زندہ ہے

امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایرانی سفیر

ایرانی بحریہ کا بحیرہ عرب میں ’دشمن‘ کو روکنے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز کے قریب دو آئل ٹینکروں میں دھماکے

سعودی فوجی اتحاد کا ریاض کی طرف آنے والا ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ: سعودی حملے میں 11 افراد کی ہلاکت ہوئی، حوثی میڈیا

اسلام آباد میں مکہ اتحاد کا اجلاس: حوثیوں کے حملوں کی مذمت، ’سعودی عرب کی سلامتی کا تحفظ کریں گے‘

’یہ انڈیا کے لیے پیغام ہے‘: روس خلائی شعبے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش کیوں کر رہا ہے؟

یمن: حوثی میڈیا کا سعودی حملے میں بچوں سمیت 11 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ

سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو شاہراہِ فیصل پر ریلی کی اجازت دینے سے انکار

ناروے کی ایئرلائن کے آپریشنز کی معطلی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں کیوں متاثر ہوئیں؟

لاہور ویمن کالج سے چھوڑے گئے غبارے ہماچل پردیش میں: ’جب پتہ چلا کہ یہ لاہور سے آئے ہیں، تو اپنائیت محسوس ہوئی‘

اہلیہ، بچوں سے ملنے کی خواہش اور دریائے نیلم کی بے رحم لہریں: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہری کی میت مظفرآباد میں اہلخانہ کے حوالے

پی سی ایس آئی آر کی تمام لیبارٹریز بین الاقوامی معیار کے مطابق ایکریڈیٹیشن حاصل کریں، وزیراعظم

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی