کراچی، سابق نگران وزیر اعلی ٰکے سیکیورٹی افسر کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتارکرلیا گیا۔پولیس نے مطابق ملزمان کو پرانا گولیمارمیں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکیا، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔فیصل آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر فردجرم عائدملزمان نے چند روز قبل جسٹس (ر) مقبول باقرکے سیکیورٹی انچارج کوزخمی کیا تھا، گرفتارملزمان نے سیکیورٹی افسر کو ڈکیتی کے دوران گولیاں ماریں۔پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب ان کے زخم بہتر ہونگے تو تفتیش کا سلسلہ شروع ہوگا۔