جنگ بندی کی تجویز کا جواب نہ دینے کا مطلب روس جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے: یوکرین


یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ’حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر روس کی جانب سے کوئی ’بامعنی‘ ردِعمل نہیں آیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ یوکرین میں لڑائی جاری رکھنا چاہتا ہے۔‘فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ’افسوس، ایک سے زیادہ دن گزرنے کے باوجود دنیا نے تاحال جنگ بندی کی تجویز پر رُوس کا کوئی معنی خیز جواب نہیں سُنا۔‘انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’یہ ایک بات ایک بار پھر ظاہر کرتی ہے کہ رُوس جنگ کو مزید طُول دینے اور امن کو ہر ممکن حد تک مؤخر کرنا چاہتا کرتا ہے۔‘ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ امریکی دباؤ یوکرین میں رُوس کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنے کے لیے کافی ہو گا۔‘واضح رہے کہ اس سے قبل کریملن کے ایک اعلٰی عہدے دار نے جمعرات کو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے امریکہ اور یوکرین کی تجویز پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ’یہ یوکرینی فوج کے لیے ایک طرح سے ’ریلیف‘ ہو گا۔‘یُوری اوشاکوف نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز سے ٹیلی فونک گفتگو کرنے کے بعد سرکاری میڈیا کو بتایا کہ ’یہ یوکرین کی فوج کے لیے ایک عارضی ریلیف کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’صدر ولادیمیر پوتن جمعرات کو اس تجویز کا ’شاید زیادہ مخصوص اور تفصیلی جائزہ لیں گے۔‘رُوس کے اعلٰی عہدے دار نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک ایک ’طویل المدت پُرامن حل‘ کا ہدف رکھتا ہے جو روس کے ’جائز مفادات‘ کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ہم اسی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔امریکہ کے مذاکرات کاروں نے جمعرات کو یوکرین میں 30 روزہ جنگ بندی اور اس حوالے سے اپنا منصوبہ پیش کرنے کے لیے رُوس کا دورہ کیا۔واضح رہے کہ امریکہ نے تین برس سے جاری یوکرین کی جنگ میں ’غیر مشروط‘ وقفے کے لیے رُوس پر 30 روز کی جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مسجد الحرام میں خواتین زائرین کو پہلی بار تحلل کی سہولت فراہم کر دی گئی

اجازت دی جائے تو تاجکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں ، طالبان کمانڈر کا دعویٰ

مسافر طیارے میں آتشزدگی کے بعد دنیا بھر کی ایئرلائنز سامان میں پاور بینک پر پابندی کیوں عائد کر رہی ہیں؟

ٹرمپ کا روس کے تیل، گیس اور بینکنگ سیکٹرپر پابندیاں سخت کرنیکا منصوبہ

رمضان کا پہلا عشرہ ، مسجد الحرام میں اڑھائی کروڑ زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا

روسی صدر کی یوکرین میں جنگ بندی کی تجویز کی حمایت، ’وضاحت کی ضرورت‘

جنگ بندی کی تجویز کا جواب نہ دینے کا مطلب روس جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے: یوکرین

روسی صدر ٹرمپ کو بتانے سے ڈرتے ہیں کہ وہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں، یوکرینی صدر

ایفل ٹاور کو حجاب کیوں پہنایا گیا؟ دلچسپ ویڈیو دنیا بھر میں وائرل

امریکا، جج کا ٹرمپ انتظامیہ کو برطرف ملازمین بحال کرنے کا حکم

 روسی صدرکا جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر بیان نامکمل ہے، ٹرمپ

پیوٹن کا روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق

عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ بڑی پیشگوئی آگئی

جب لوگ تابوت میں سونے کے لیے پیسے ادا کیا کرتے تھے

عید الفطر میں ملازمین اور طلبا کو لمبی چھٹیاں مل گئیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی