رمضان کا پہلا عشرہ ، مسجد الحرام میں اڑھائی کروڑ زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا


رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجدالحرام میں زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا۔حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ رمضان المبارک کے ابتدائی 10 دنوں میں مسجد الحرام میں عبادت اور زیارت کے لیے آنے والوں کی تعداد دو  کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نمازیوں کیلئے کھول دیا گیااتھارٹی کے مطابق اسی عرصے کے دوران 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا، جو مقدس مقام پر مذہبی سرگرمیوں میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو منظم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ 11 ہزار سے زائد ملازمین کو مسجدالحرام کے صحن اور گزرگاہوں میں عبادت گزاروں کی رہنمائی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کے باہر سمارٹ لاکرز کی سہولت دے دی گئیاس کے علاوہ 350 سعودی نگران چار ہزار  صفائی کارکنوں کی نگرانی کر رہے ہیں ، زائرین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام میں زمزم کے  20 ہزار ڈسپنسر فراہم کیے گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مسجد الحرام میں خواتین زائرین کو پہلی بار تحلل کی سہولت فراہم کر دی گئی

اجازت دی جائے تو تاجکستان پر قبضہ کر سکتے ہیں ، طالبان کمانڈر کا دعویٰ

مسافر طیارے میں آتشزدگی کے بعد دنیا بھر کی ایئرلائنز سامان میں پاور بینک پر پابندی کیوں عائد کر رہی ہیں؟

ٹرمپ کا روس کے تیل، گیس اور بینکنگ سیکٹرپر پابندیاں سخت کرنیکا منصوبہ

رمضان کا پہلا عشرہ ، مسجد الحرام میں اڑھائی کروڑ زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا

روسی صدر کی یوکرین میں جنگ بندی کی تجویز کی حمایت، ’وضاحت کی ضرورت‘

جنگ بندی کی تجویز کا جواب نہ دینے کا مطلب روس جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے: یوکرین

روسی صدر ٹرمپ کو بتانے سے ڈرتے ہیں کہ وہ جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں، یوکرینی صدر

ایفل ٹاور کو حجاب کیوں پہنایا گیا؟ دلچسپ ویڈیو دنیا بھر میں وائرل

امریکا، جج کا ٹرمپ انتظامیہ کو برطرف ملازمین بحال کرنے کا حکم

 روسی صدرکا جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر بیان نامکمل ہے، ٹرمپ

پیوٹن کا روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق

عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ بڑی پیشگوئی آگئی

جب لوگ تابوت میں سونے کے لیے پیسے ادا کیا کرتے تھے

عید الفطر میں ملازمین اور طلبا کو لمبی چھٹیاں مل گئیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی