پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے،ڈاکٹر علی میر


مقررین کا کہنا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔پاپولیشن کونسل نے یو این ایف پی اے کی معاونت سے قومی میڈیا کولیشن میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں پاکستان بھر سے معروف میڈیا اداروں کے صحافیوں نے شرکت کی اور میڈیا کی طاقت کوآبادی اور وسائل میں توازن لانے جیسے اہم قومی مسئلے کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔آئی سی سی نے ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیااپنے خیرمقدمی کلمات میں، پاپولیشن کونسل کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر علی میر نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زور دیا، جو معاشی استحکام، وسائل کی تقسیم، اور ملک کے ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔انہوں نے صحت، تعلیم اور روزگار کی کمی جیسے عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا میڈیا کی طاقت سے عوامی سطح پر آگاہی کے ساتھ ساتھ پالیسی سازی میں بہتری لا کرتیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔لاہور،جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینےکاانکشافاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاپولیشن کونسل کے ڈپٹی مینیجر کمیونیکیشن اکرام الاحد نے عالمی سطح پر مثبت سماجی تبدیلی کیلئے میڈیا کے کردار کو اُجاگر کیا۔انہوں نے کہا میڈیا نے پوری دنیا میں رونما ہو نے والی مثبت سماجی تبدیلیوں میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان میں بھی صحافت کے ذریعے بہت سے سماجی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اس وقت پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا سماجی مسئلہ بن چکی ہے ۔پاپولیشن کونسل کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن علی مظہر چوہدری نے میڈیا کے ذریعے آبادی کے ایجنڈے کو مؤثر طریقے سے مرکزی دھارے میں لانے پر ایک سیشن کی قیادت کی۔کولیشن کے اراکین نےآبادی میں پائیداراضافےکے فروغ کے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلان پر کام کیا، جس میں میڈیا کوریج کے لیے اہم شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔ان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے درمیان تعلق، خواتین کوبااختیابنانا، خواتین کی تعلیم، این ایف سی ایوارڈ میں بہبودِ آبادی کے اشاریوں کو شامل کرنا، سیاسی عزم میں اضافے کی ضرورت، لیڈی ہیلتھ ورکرز (ایل ایچ ڈبلیو) کا خاندانی منصوبہ سازی کی خدمات کی فراہمی میں اہم کردار، اور سماجی تحفظ کے نیٹ ورکس میں خاندانی منصوبہ سازی کی خدمات کی شمولیت شامل ہیں۔لاہور،ڈی آئی جی پولیس عمران کشور نے استعفیٰ دے دیاروزنامہ ڈان کے سینئر رپورٹر اکرام جنیدی نے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق مسائل کی رپورٹنگ میں صحافیوں کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور ان پر قابو پانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔انہوں نے کہا، صحافیوں کو ادارتی ترجیحات اور سیاسی حساسیت کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے، لیکن تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی جیسے اہم سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔میٹنگ میں شریک صحافیوں نے آبادی کی رفتار کو پائیدار سطح پر لانے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اپوزیشن لیڈر کو عوامی مسائل کی فکر نہیں،اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا،وفاقی وزیر خزانہ سربراہ مقرر

پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست

سانحہ جعفر ایکسپریس، بھارتی میڈیا ایک بیانئے کے تحت پروپیگنڈا کر تا رہا، ترجمان پاک فوج

لاہور،جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینےکاانکشاف

آئی سی سی نے ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے،ڈاکٹر علی میر

جنوبی وزیرستان ، مسجد میں دھماکا ، جے یو آئی رہنما سمیت متعدد افراد زخمی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین 3 لاکھ ، 14 ہزار پر پہنچ گئی

شہریوں کیلئے روزگار کے مواقع، سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان

وزیراعظم نے فٹبالر محمد ریاض کو امدادی چیک دیکر نوکری کا انتظام بھی کر دیا

جعفر ایکسپریس حملہ: ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی، ہلاک شدگان میں 18 فوجی بھی شامل، آئی ایس پی آر

’بغیر معنی خیز سفارت کاری کہ ہم ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار یا اس پر کوئی عسکری حملہ دیکھ سکتے ہیں‘

طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا سرکاری سکول کا اُستاد گرفتار: ’91 ویڈیوز برآمد ہوئیں جو سکول کے احاطے اور کلاس روم میں بنائی گئیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی