زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگی؟


اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی مانگی جسے اداکارہ نے منظور کرنے سے انکار کردیا۔ سابقہ اداکارہ نے ایک پروگرام میں علیزے شاہ کو 'بدتمیز' قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بدتمیزی میں ان سے کسی کا بھی مقابلہ ہو تو وہ ہی جیتیں گی تاہم اب زرنش خان نے ماضی میں علیزے سے متعلق دیے گئے بیان پر معافی طلب کی۔زرنش نے علیزے کو پیغام بھیجا جس میں انہوں نے اپنی غلطی کو مانتے ہوئے معافی مانگی جس پر علیزے شاہ نے بتایا کہ زرنش کی جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی (جس میں علیزے کو بدتمیز کہا گیا)، اس کے بعد علیزے کی والدہ نے سابقہ اداکارہ کو فون کیا اور یہ سب کہنے کی وجہ پوچھی۔علیزے نے بتایا کہ زرنش نے میری والدہ کو کہا کہ وہ ویڈیو بنائیں گی اور ساری بات بتائیں گی لیکن اس کے بعد علیزے کی والدہ کا نمبر بلاک کردیا گیا۔علیزے شاہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا میں آپ کو معاف نہیں کرسکتی، نہیں بھول سکتی کہ میری والدہ اس وقت اپنے آپ کو کتنا بے بس محسوس کررہی تھیں، میری والدہ کی آواز کانپ رہی تھی لیکن آپ نے ان کا نمبر بلاک کردیا تاکہ وہ آپ کو دوبارہ معافی کا نہ کہیں؟اداکارہ نے کہا کہ میں نے آج تک کسی کے خلاف آن لائن بات نہیں کی، میں صرف اپنی امی سے شکایت کرتی ہوں اور وہ اللہ سے۔علیزے نے یہ بھی کہا کہ میری ماں جب مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی تھیں تو وہ آپ کو بھی نوالے بناکر کھلایا کرتی تھیں، اللہ سب دیکھ رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

فہد مصطفیٰ کی گوہر رشید اور کبریٰ خان سے بڑی فرمائش

زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگی؟

کسی کو پانچویں شادی کا وظیفہ چاہئیے تو کسی کو پرنسپل سے محبت ہوگئی۔۔ کیا رمضان شو میں جعلی کالز ہوتی ہیں؟ صارفین کا غصہ آسمان چھونے لگا

میری پوسٹ کا مقصد ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کی تضحیک نہیں تھا: نادیہ حسین کی پیشی پر وضاحت

’دیدار‘، انڈیا میں ملٹی سٹارر فلم کا پہلا رجحان ساز کامیاب تجربہ

گوری سپراٹ نے عامر خان سے محبت کی وجہ بتا دی

سسر سوال کرتے تھے کہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟ عائزہ خان کو دانش تیمور کے والد سے جیب خرچ کیوں لینا پڑتا تھا؟

کوئی شرم نہیں، ہر وقت بے ہودہ مذاق۔۔ فہد مصطفیٰ کا کبریٰ خان اور گوہر رشید سے غیر مناسب سوال! صارفین چِڑ گئے

دانش کے سامنے آ کر میری زبان بند ہو جاتی ہے۔۔ عائزہ خان، دانش تیمور سے گھبراتی کیوں ہیں؟ شو میں دلچسپ انکشافات

میری ماں نے آپ کو اپنے ہاتھ سے نوالہ کھلایا تھا اور آپ۔۔ علیزے شاہ، زرنش خان پر کیوں پھٹ پڑیں؟ اصل کہانی سامنے آگئی

تمھیں میں ہی ملا۔۔ عامر خان نے پسند کئے جانے پر یہ کیوں کہا؟ گوری سپراٹ نے محبت کی وجہ بتا کے حیران کر دیا

ایمن خان نے ڈراموں میں واپسی سے متعلق خاموشی توڑدی

لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان کی طبیعت اچانک ناساز

جنت مرزا کا نامناسب لباس اور بولڈ مناظر، سید نور کا اہم انکشاف

گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، ’صلح کے بعد قانونی کارروائی نہیں چاہتی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی