ایمن خان نے ڈراموں میں واپسی سے متعلق خاموشی توڑدی


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایمن خان نے اداکاری میں واپسی کے منصوبے شیئر کر دیے۔ ایمن خان اپنی بہترین اداکاری اور دلکش شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنی شوبز میں واپسی کے ارادوں کا اظہار کر دیا ہے۔ایمن خان نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا، جس میں محبت بھاڑ میں جائے، زندان، من مائل، باندی اور دیگر شامل ہیں۔ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے 12.3 ملین فالوورز ہیں، جو انہیں پاکستان کی مقبول ترین سیلیبریٹیز میں شامل کرتا ہے۔ایمن خان 2018ء میں اپنے شوہر منیب بٹ سے شادی کے بعد ٹی وی سے دور ہو گئیں، ان کے بقول وہ اپنی فیملی، بچیوں اور کاروبار کو وقت دے رہی تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے اداکاری سے وقفہ لیا۔ایمن خان نے نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں گفتگو کے دوران اپنی واپسی کے بارے میں کہا کہ میرا جلد واپسی کا ارادہ ہے، لیکن فی الحال میں اپنی فیملی، بچوں اور بزنس میں بہت مصروف ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کوئی ایسا پراجیکٹ ملا، جس میں زیادہ وقت نہ لگے، تو میں ضرور واپسی کروں گی، مجھے ٹی وی پر نہ ہونے کا احساس نہیں ہوتا کیونکہ ہمارے گھر میں ایک اداکار (منیب بٹ) موجود ہیں، اور میرے پرانے ڈرامے بھی لوگ آج تک دیکھ رہے ہیں لیکن میرے فینز اکثر پوچھتے ہیں کہ میں کب واپس آؤں گی، میں جلد ایک بار پھر اسکرین پر نظر آؤں گی۔ایمن خان کے اس اعلان پر ان کے مداح بہت پرجوش نظر آ رہے ہیں، ان کے پرستار طویل عرصے سے ان کی واپسی کے منتظر تھے اور اب ان کے نئے پراجیکٹس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کوئی شرم نہیں، ہر وقت بے ہودہ مذاق۔۔ فہد مصطفیٰ کا کبریٰ خان اور گوہر رشید سے غیر مناسب سوال! صارفین چِڑ گئے

ایمن خان نے ڈراموں میں واپسی سے متعلق خاموشی توڑدی

لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان کی طبیعت اچانک ناساز

جنت مرزا کا نامناسب لباس اور بولڈ مناظر، سید نور کا اہم انکشاف

گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، ’صلح کے بعد قانونی کارروائی نہیں چاہتی‘

’میری ممتا سے کوئی نہیں بچا‘، بالی وڈ میں بہن اور ماں کے کرداروں والی فریدہ جلال

نصیبو لال پر تشدد

معروف پاکستانی گلوکارہ پر شوہر کا مبینہ تشدد

اس ہار سے 2 فلیٹ خریدے جاسکتے ہیں۔۔ شاہ رخ خان کے اس ہیرے کے ہار کی قیمت کیا ہے؟

میری نیت اللہ کے حوالے۔۔ پاکستان آنے والی سابق جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ! ویڈیوز وائرل

اپنی حد میں رہو۔۔ سیف علی خان کے بیٹے کی پاکستانی شخص کو دھمکیاں ! اصل کہانی کیا ہے؟

اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز

کمائی میں برکت کا تعلق حلال و حرام سے ہے، نادیہ خان

’راجہ کو رانی سے پیار ہو گیا‘: عامر خان کی نئی گرل فرینڈ گوری پریٹ کون ہیں؟

اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف ایف آئی اے کے مبینہ افسر کی کال لیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی