اس ہار سے 2 فلیٹ خریدے جاسکتے ہیں۔۔ شاہ رخ خان کے اس ہیرے کے ہار کی قیمت کیا ہے؟


بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان صرف اپنی شاندار اداکاری ہی نہیں، بلکہ منفرد فیشن سینس کے باعث بھی ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا جب وہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز (IIFA) 2025 میں شرکت کے لیے جلوہ گر ہوئے۔ اداکار نے تقریب میں سیاہ لباس کے ساتھ ایسا شاندار ہیرے کا ہار پہنا کہ دیکھنے والوں کی نظریں وہیں جم گئیں۔ ان کی چمکتی ہوئی موجودگی نے ریڈ کارپٹ پر نہ صرف چار چاند لگا دیے بلکہ ان کے اسٹائل نے مداحوں کو بھی دیوانہ بنا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ کے اس قیمتی ہار کی قیمت 50 سے 75 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہے، جو اتنی خطیر رقم ہے کہ اس سے بھارت کے مہنگے ترین شہروں میں سے ایک، نوائیڈا میں دو لگژری اپارٹمنٹس خریدے جا سکتے ہیں! یہ شاہکار زیور معروف لیسٹا کمپنی کی تخلیق ہے، جس میں چمکتے دمکتے ہیروں کے ساتھ سفید سونے کا بھی حسین امتزاج شامل ہے۔ فیشن کے معاملے میں ہمیشہ سبقت لے جانے والے شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف اداکاری کے بادشاہ ہیں بلکہ اسٹائل کے بھی بے تاج سلطان ہیں!

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’میری ممتا سے کوئی نہیں بچا‘، بالی وڈ میں بہن اور ماں کے کرداروں والی فریدہ جلال

نصیبو لال پر تشدد

معروف پاکستانی گلوکارہ پر شوہر کا مبینہ تشدد

اس ہار سے 2 فلیٹ خریدے جاسکتے ہیں۔۔ شاہ رخ خان کے اس ہیرے کے ہار کی قیمت کیا ہے؟

میری نیت اللہ کے حوالے۔۔ پاکستان آنے والی سابق جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ! ویڈیوز وائرل

اپنی حد میں رہو۔۔ سیف علی خان کے بیٹے کی پاکستانی شخص کو دھمکیاں ! اصل کہانی کیا ہے؟

اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز

کمائی میں برکت کا تعلق حلال و حرام سے ہے، نادیہ خان

’راجہ کو رانی سے پیار ہو گیا‘: عامر خان کی نئی گرل فرینڈ گوری پریٹ کون ہیں؟

اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف ایف آئی اے کے مبینہ افسر کی کال لیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات

سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے مبینہ افسر کی کال لیک کرنے کا معاملہ: ایف آئی اے نے نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا

عامر خان نے 25 سال پرانی دوست گوری سپراٹ سے ریلیشن کا اعلان کر دیا

عامر خان نے نئی گرل فرینڈ کا انکشاف کردیا، کون ہے لڑکی؟

معروف اداکارہ حادثے میں شدید زخمی، حالت خطرے سے باہر

رشتہ پہلے سے طے تھا لیکن نکاح۔۔ عمر شہزاد نے مدینہ میں اچانک نکاح کی حقیقت بتا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی