لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان کی طبیعت اچانک ناساز


مشہور موسیقار اے آر رحمان کو ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) کے باعث اتوار کی صبح چنئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم چند گھنٹوں بعد انہیں ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دے کر ڈسچارج کر دیا۔ رحمان کے منیجر سنتھل ویلین کے مطابق، 58 سالہ موسیقار اب بالکل ٹھیک ہیں اور گھر واپس آ چکے ہیں۔ ان کی بہن اے آر ریحانہ نے سینے میں درد کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں صرف ڈی ہائیڈریشن اور معدے کی تکلیف ہوئی تھی۔رحمان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سنتے ہی مداحوں نے سوشل میڈیا پر جلد صحتیابی کی دعاؤں کے پیغامات بھیجے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھی اسپتال سے رحمان کی صحت کے بارے میں معلومات لیں اور ان کے جلد صحت مند ہونے کی تصدیق کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رحمان کی اہلیہ سائرہ رحمان نے، جنہوں نے گزشتہ سال علیحدگی کا اعلان کیا تھا، اپنے شوہر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی ان کی بیوی ہیں اور میڈیا کو انہیں ’ایکس وائف‘ نہ کہنے کی درخواست کی۔رحمان کے بیٹے اے آر امین اور بیٹیوں خطیجہ رحمان اور راحیمہ رحمان نے بھی اسپتال کی میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ رحمان کو ڈی ہائیڈریشن کے باعث اسپتال لایا گیا تھا اور معمولی چیک اپ کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔رحمان جلد ہی اپنی نئی فلمی پروجیکٹس "لاہور 1947"، "تھگ لائف" اور "تیرے عشق میں" پر کام دوبارہ شروع کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

کوئی شرم نہیں، ہر وقت بے ہودہ مذاق۔۔ فہد مصطفیٰ کا کبریٰ خان اور گوہر رشید سے غیر مناسب سوال! صارفین چِڑ گئے

ایمن خان نے ڈراموں میں واپسی سے متعلق خاموشی توڑدی

لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان کی طبیعت اچانک ناساز

جنت مرزا کا نامناسب لباس اور بولڈ مناظر، سید نور کا اہم انکشاف

گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، ’صلح کے بعد قانونی کارروائی نہیں چاہتی‘

’میری ممتا سے کوئی نہیں بچا‘، بالی وڈ میں بہن اور ماں کے کرداروں والی فریدہ جلال

نصیبو لال پر تشدد

معروف پاکستانی گلوکارہ پر شوہر کا مبینہ تشدد

اس ہار سے 2 فلیٹ خریدے جاسکتے ہیں۔۔ شاہ رخ خان کے اس ہیرے کے ہار کی قیمت کیا ہے؟

میری نیت اللہ کے حوالے۔۔ پاکستان آنے والی سابق جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ! ویڈیوز وائرل

اپنی حد میں رہو۔۔ سیف علی خان کے بیٹے کی پاکستانی شخص کو دھمکیاں ! اصل کہانی کیا ہے؟

اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز

کمائی میں برکت کا تعلق حلال و حرام سے ہے، نادیہ خان

’راجہ کو رانی سے پیار ہو گیا‘: عامر خان کی نئی گرل فرینڈ گوری پریٹ کون ہیں؟

اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف ایف آئی اے کے مبینہ افسر کی کال لیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی