سسر سوال کرتے تھے کہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟ عائزہ خان کو دانش تیمور کے والد سے جیب خرچ کیوں لینا پڑتا تھا؟


"دانش کے تمام مالی معاملات ہمیشہ سے ان کے والد دیکھتے ہیں۔ جب میں نے شادی کے بعد کام نہیں کیا تو مجھے جیب خرچ کی ضرورت ہوتی تھی، اور وہی مجھے چیک دیتے تھے۔ ہر مہینے وہ مجھ سے پوچھتے تھے کہ ان پیسوں کا کیا کیا؟" پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے ایک نجی چینل کے شو میں اپنی شادی شدہ زندگی کے دلچسپ مالی معاملات پر کھل کر بات کی۔ اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ گفتگو میں عائزہ نے انکشاف کیا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں، جب وہ کام نہیں کر رہی تھیں، تو ان کے جیب خرچ کا ذمہ دانش کے والد کے پاس تھا! عائزہ کے اس بیان پر دانش تیمور نے بھی دلچسپ بات شیئر کی۔ انہوں نے کہا: "الحمدللہ، میرے پاس بے شمار چیکس آتے ہیں، لیکن آج تک ایسا نہیں ہوا کہ وہ میرے والد کے ہاتھ سے نہ گزریں اور سیدھا میرے پاس آجائیں۔ میں نے کبھی ایسا ہونے ہی نہیں دیا!" انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی کمائی کے تمام چیکس سب سے پہلے اپنے والد کو دیتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ یہ پیسے بینک میں جمع کروا دیں۔ دانش تیمور نے اپنے والد سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے والد کو کبھی یہ محسوس ہو کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ "میں نے ہمیشہ یہی سوچا کہ میرے والد کو بھی یہ احساس ہو کہ وہ بھی امیر ہیں، جیسے میں اپنے بیٹے کی ہر خواہش پوری کرتا ہوں، اسی طرح میرے والد نے بھی کی۔ میں چاہتا ہوں کہ ان کے پاس ہمیشہ اتھارٹی رہے!" عائزہ خان اور دانش تیمور کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ کچھ مداح ان کی فیملی بانڈنگ اور والدین کے لیے عقیدت کو سراہ رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بات عام گھریلو رویوں سے مختلف ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’اس عمر میں اتنی خوبصورتی‘، زیبا بختیار کی تصاویر پر سب حیران

اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے سے معافی مانگ لی

فہد مصطفیٰ کی گوہر رشید اور کبریٰ خان سے بڑی فرمائش

زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگی؟

کسی کو پانچویں شادی کا وظیفہ چاہئیے تو کسی کو پرنسپل سے محبت ہوگئی۔۔ کیا رمضان شو میں جعلی کالز ہوتی ہیں؟ صارفین کا غصہ آسمان چھونے لگا

میری پوسٹ کا مقصد ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کی تضحیک نہیں تھا: نادیہ حسین کی پیشی پر وضاحت

’دیدار‘، انڈیا میں ملٹی سٹارر فلم کا پہلا رجحان ساز کامیاب تجربہ

گوری سپراٹ نے عامر خان سے محبت کی وجہ بتا دی

سسر سوال کرتے تھے کہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟ عائزہ خان کو دانش تیمور کے والد سے جیب خرچ کیوں لینا پڑتا تھا؟

کوئی شرم نہیں، ہر وقت بے ہودہ مذاق۔۔ فہد مصطفیٰ کا کبریٰ خان اور گوہر رشید سے غیر مناسب سوال! صارفین چِڑ گئے

دانش کے سامنے آ کر میری زبان بند ہو جاتی ہے۔۔ عائزہ خان، دانش تیمور سے گھبراتی کیوں ہیں؟ شو میں دلچسپ انکشافات

میری ماں نے آپ کو اپنے ہاتھ سے نوالہ کھلایا تھا اور آپ۔۔ علیزے شاہ، زرنش خان پر کیوں پھٹ پڑیں؟ اصل کہانی سامنے آگئی

تمھیں میں ہی ملا۔۔ عامر خان نے پسند کئے جانے پر یہ کیوں کہا؟ گوری سپراٹ نے محبت کی وجہ بتا کے حیران کر دیا

ایمن خان نے ڈراموں میں واپسی سے متعلق خاموشی توڑدی

لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان کی طبیعت اچانک ناساز

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی