اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے سے معافی مانگ لی


پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ  میرے بیان سے ایف آئی اے افسر کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، ایف آئی اے حکام کو جعلساز کے حوالے سے معلومات فراہم کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  نادیہ حسین کا کہناتھا کہ اعلیٰ حکام سے التماس ہے کہ جعلسازوں سے لوگوں کو بچایا جائے، لوگوں کی پریشانیاں ان جعلساز کالرز کی وجہ سے دوہری ہو جاتی ہیں، عوام کے حق میں جعلساز کو بے نقاب کرنا چاہتی ہوں، ایف آئی اے جعلساز کے خلاف میری شکایت پر کام  کرے۔  نادیہ حسین کا کہناتھا کہ  لوگ جعلی کالز سے پریشان ہوجاتے ہیں، جعلساز کے خلاف ایف آئی اے پورٹل پر درخواست دی ہے ، میری کوشش تھی فراڈ کرنے والوں کو بے نقاب کروں، مجھے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا گیا تھا، ایف آئی اے میں بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم میرے موبائل فون کی فرانزک کر رہا ہے، میرے ویڈیو بیان کا مطلب کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے ۔  نادیہ نے افسر پر الزام پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ایف آئی اے افسرکی شکایت پر سائبر کرائم نے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا تھا ۔ متعلقہ عدالت کی اجازت سے نادیہ حسین کا موبائل تحویل میں لیا تھا۔ جعلی کال اورافسر پر الزام تراشی پر نادیہ حسین کوآج طلب کیا ہے، ماڈل نادیہ حسین کا تفصیلی طور پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’اس عمر میں اتنی خوبصورتی‘، زیبا بختیار کی تصاویر پر سب حیران

اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے سے معافی مانگ لی

فہد مصطفیٰ کی گوہر رشید اور کبریٰ خان سے بڑی فرمائش

زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگی؟

کسی کو پانچویں شادی کا وظیفہ چاہئیے تو کسی کو پرنسپل سے محبت ہوگئی۔۔ کیا رمضان شو میں جعلی کالز ہوتی ہیں؟ صارفین کا غصہ آسمان چھونے لگا

میری پوسٹ کا مقصد ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کی تضحیک نہیں تھا: نادیہ حسین کی پیشی پر وضاحت

’دیدار‘، انڈیا میں ملٹی سٹارر فلم کا پہلا رجحان ساز کامیاب تجربہ

گوری سپراٹ نے عامر خان سے محبت کی وجہ بتا دی

مریم نفیس کے گھر ننھے مہمان کی آمد۔۔ بیٹا ہوا یا بیٹی؟ نام بھی بتا دیا

سسر سوال کرتے تھے کہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟ عائزہ خان کو دانش تیمور کے والد سے جیب خرچ کیوں لینا پڑتا تھا؟

کوئی شرم نہیں، ہر وقت بے ہودہ مذاق۔۔ فہد مصطفیٰ کا کبریٰ خان اور گوہر رشید سے غیر مناسب سوال! صارفین چِڑ گئے

دانش کے سامنے آ کر میری زبان بند ہو جاتی ہے۔۔ عائزہ خان، دانش تیمور سے گھبراتی کیوں ہیں؟ شو میں دلچسپ انکشافات

میری ماں نے آپ کو اپنے ہاتھ سے نوالہ کھلایا تھا اور آپ۔۔ علیزے شاہ، زرنش خان پر کیوں پھٹ پڑیں؟ اصل کہانی سامنے آگئی

تمھیں میں ہی ملا۔۔ عامر خان نے پسند کئے جانے پر یہ کیوں کہا؟ گوری سپراٹ نے محبت کی وجہ بتا کے حیران کر دیا

ایمن خان نے ڈراموں میں واپسی سے متعلق خاموشی توڑدی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی