’اس عمر میں اتنی خوبصورتی‘، زیبا بختیار کی تصاویر پر سب حیران


اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے ان کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔اذان سمیع خان نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری خوبصورت اماں، ایک بھی ایسا دن نہیں گزرتا جس دن میں شکر نہ کروں کہ اللہ نے مجھے آپ کا بیٹا بنایا۔‘انہوں نے اس فوٹو شوٹ کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مبارک باد دی۔انہوں نے فوٹو سیشن میں شریک افراد کے نام شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’ان لوگوں کو خصوصی طور پر مبارک باد، جنہوں نے ان (زیبا بختیار) کو فوٹو شوٹ پر آمادہ کیا۔ سب کے لیے بہت زیادہ محبت۔‘اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین متوجہ ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور اس پر کمنٹس کر رہے ہیں۔انسٹاگرام اکاؤنٹ فیئر سٹائل کے نام سے بنی آئی ڈی نے لکھا کہ ’او مائی گاڈ اس عمر میں بھی ان کی اتنی خوبصورتی، متاثرکن ہے، ماشااللہ۔‘ آئی ایم اے خان نے بھی کچھ ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’سدا بہار زیبا جی، آج بھی ٹاپ ہیروئنز سے زیادہ خوبصورت ہیں۔‘ناز نے موجودہ ہیروئنز کو مشورہ دیا کہ ’وہ زیبا بختیار سے انسپریشن لیں کہ کیسے ماڈلنگ کرنی چاہیے، سو ڈیسنٹ‘زیک نے گئے زمانے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج بھی ان کا عدنان سمیع خان کے ساتھ کیا گیا البم یاد ہے، ذرا ڈھولکی بجاؤ گوریو۔‘اسی طرح ماہا ہما نے ان کی فلم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ان کو پہلی بار فلم حنا میں دیکھا تھا، وہ بہت خوبصورت اور معصوم چہرہ تھا جو اس عمر میں بھی شاندار ہے۔‘ارشد خان نے ان کی فلم کے گانے کے بول لکھے ’خوش رنگ حنا، گارجیئس‘1962 کو کوئٹہ میں پیدا ہونے والی زیبا بختیار معروف قانون دان اور سیاست دان یحییٰ بختیار کی بیٹی ہیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’انارکلی‘ سے کیا جس کے بعد انڈین فلمساز اور اداکار رندھیر کپور نے ان سے رابطہ کیا اور ان کو اپنی فلم میں ایک پاکستانی لڑکی کے کردار کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کی۔حنا فلم 1991 میں ریلیز ہوئی جس کے بعد انہوں نے بالی وڈ میں محبت کی آرزو، سٹنٹ مین، جے وکرانتا اور مقدمہ میں کام کیا۔اس کے بعد 1995 میں پاکستان لوٹیں اور سید نور کی فلم ’سرگم‘ میں گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع خان کے ساتھ کام کیا اور اس دوران ہی دونوں رشتہ ازدواج میں بندھے تاہم چند برس بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔اذان سمیع خان عدنان سمیع خان کے بیٹے ہیں اور وہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’اس عمر میں اتنی خوبصورتی‘، زیبا بختیار کی تصاویر پر سب حیران

اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے سے معافی مانگ لی

فہد مصطفیٰ کی گوہر رشید اور کبریٰ خان سے بڑی فرمائش

زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگی؟

کسی کو پانچویں شادی کا وظیفہ چاہئیے تو کسی کو پرنسپل سے محبت ہوگئی۔۔ کیا رمضان شو میں جعلی کالز ہوتی ہیں؟ صارفین کا غصہ آسمان چھونے لگا

میری پوسٹ کا مقصد ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کی تضحیک نہیں تھا: نادیہ حسین کی پیشی پر وضاحت

’دیدار‘، انڈیا میں ملٹی سٹارر فلم کا پہلا رجحان ساز کامیاب تجربہ

گوری سپراٹ نے عامر خان سے محبت کی وجہ بتا دی

مریم نفیس کے گھر ننھے مہمان کی آمد۔۔ بیٹا ہوا یا بیٹی؟ نام بھی بتا دیا

سسر سوال کرتے تھے کہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟ عائزہ خان کو دانش تیمور کے والد سے جیب خرچ کیوں لینا پڑتا تھا؟

کوئی شرم نہیں، ہر وقت بے ہودہ مذاق۔۔ فہد مصطفیٰ کا کبریٰ خان اور گوہر رشید سے غیر مناسب سوال! صارفین چِڑ گئے

دانش کے سامنے آ کر میری زبان بند ہو جاتی ہے۔۔ عائزہ خان، دانش تیمور سے گھبراتی کیوں ہیں؟ شو میں دلچسپ انکشافات

میری ماں نے آپ کو اپنے ہاتھ سے نوالہ کھلایا تھا اور آپ۔۔ علیزے شاہ، زرنش خان پر کیوں پھٹ پڑیں؟ اصل کہانی سامنے آگئی

تمھیں میں ہی ملا۔۔ عامر خان نے پسند کئے جانے پر یہ کیوں کہا؟ گوری سپراٹ نے محبت کی وجہ بتا کے حیران کر دیا

ایمن خان نے ڈراموں میں واپسی سے متعلق خاموشی توڑدی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی