فہد مصطفیٰ کی گوہر رشید اور کبریٰ خان سے بڑی فرمائش


اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنے گیم شو میں حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے گوہر رشید اور کبریٰ خان سے اگلے سال اولاد کی فرمائش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گوہر رشید اور کبریٰ خان شادی کے بعد پہلی بار حال ہی میں دونوں فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں شریک ہوئے۔میاں اور بیوی گزشتہ ماہ فروری میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور شادی کے ایک ماہ بعد دونوں نے گیم شو میں ایک ساتھ شرکت کی۔دونوں شادی سے قبل بھی اسی گیم شو میں شرکت کرتے رہے ہیں اور دونوں سے اسی گیم شو میں پہلے شادی سے متعلق بھی پوچھا جاتا رہا ہے۔اور اب دونوں نے جب گیم شو میں شرکت کی تو فہد مصطفیٰ نے ایک سیگمنٹ کے دوران دونوں نے مزاحیہ انداز میں آئندہ سال تک بچہ پیدا کرنے کی فرمائش کی۔گیم شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران فہد مصطفیٰ نے کبریٰ خان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر گوہر رشید کو ابھی سے بچوں کا شوق ہو چلا ہے۔فہد مصطفیٰ نے بات کو جاری رکھتے ہوئے گوہر رشید کی جانب دیکھا اور کہا کہ انشاء اللہ اگلے سال ہم خوشخبری سنیں گے۔میزبان کی فرمائش اور خواہش پر گوہر رشید نے بھی مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ انشاء اللہ۔ براہ راست گیم شو میں فہد مصطفیٰ کی جانب سے کبریٰ خان اور گوہر رشید سے ایک سال کے اندر بچہ پیدا کرنے کی فرمائش کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔فہد مصطفیٰ کی فرمائش پر کبریٰ خان نے شرماتے ہوئے پریشان نظر آنے کی اداکاری بھی کی، تاہم وہ ان کی بات پر مسکراتی رہیں۔فہد مصطفیٰ کی جانب سے نوبیاہتے جوڑے سے ایک سال کے اندر بچہ پیدا کرنے کی فرمائش پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ساتھ ہی پروگرام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’اس عمر میں اتنی خوبصورتی‘، زیبا بختیار کی تصاویر پر سب حیران

اداکارہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے سے معافی مانگ لی

فہد مصطفیٰ کی گوہر رشید اور کبریٰ خان سے بڑی فرمائش

زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگی؟

کسی کو پانچویں شادی کا وظیفہ چاہئیے تو کسی کو پرنسپل سے محبت ہوگئی۔۔ کیا رمضان شو میں جعلی کالز ہوتی ہیں؟ صارفین کا غصہ آسمان چھونے لگا

میری پوسٹ کا مقصد ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کی تضحیک نہیں تھا: نادیہ حسین کی پیشی پر وضاحت

’دیدار‘، انڈیا میں ملٹی سٹارر فلم کا پہلا رجحان ساز کامیاب تجربہ

گوری سپراٹ نے عامر خان سے محبت کی وجہ بتا دی

مریم نفیس کے گھر ننھے مہمان کی آمد۔۔ بیٹا ہوا یا بیٹی؟ نام بھی بتا دیا

سسر سوال کرتے تھے کہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟ عائزہ خان کو دانش تیمور کے والد سے جیب خرچ کیوں لینا پڑتا تھا؟

کوئی شرم نہیں، ہر وقت بے ہودہ مذاق۔۔ فہد مصطفیٰ کا کبریٰ خان اور گوہر رشید سے غیر مناسب سوال! صارفین چِڑ گئے

دانش کے سامنے آ کر میری زبان بند ہو جاتی ہے۔۔ عائزہ خان، دانش تیمور سے گھبراتی کیوں ہیں؟ شو میں دلچسپ انکشافات

میری ماں نے آپ کو اپنے ہاتھ سے نوالہ کھلایا تھا اور آپ۔۔ علیزے شاہ، زرنش خان پر کیوں پھٹ پڑیں؟ اصل کہانی سامنے آگئی

تمھیں میں ہی ملا۔۔ عامر خان نے پسند کئے جانے پر یہ کیوں کہا؟ گوری سپراٹ نے محبت کی وجہ بتا کے حیران کر دیا

ایمن خان نے ڈراموں میں واپسی سے متعلق خاموشی توڑدی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی