افغانستان میں مغربی قوانین کی کوئی ضرورت نہیں: ملا ہیبت اللہ


افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوانزادہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مغربی قوانین کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور جب تک شرعی قوانین نافذالعمل  ہیں تب تک جمہوریت کا کوئی وجود نہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طالبان رہنما جنوبی شہر قندھار کی جامع مسجد میں عید کا خطبہ دے رہے تھے۔ملا ہیبت اللہ کا 50 منٹ کا آڈیو پیغام طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس اکاؤٹ پر شیئر کیا ہے۔پشتو خطاب میں طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں ان قوانین کی ضرورت نہیں جن کا ماخذ مغرب ہے۔ ہم اپنے قوانین خود بنائیں گے۔اسلامی شریعت کی طالبان کی جانب سے سخت گیر تشریح کے نتیجے میں افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر نہ صرف تعلیم کے دروازے بند ہوئے ہیں بلکہ ان پر بعض ملازمتوں اور کئی عوامی مقامات پر جانے پر بھی پابندی لگی ہے۔ایسے اقدامات کے سبب طالبان بین الاقوامی سٹیج پر تنہا ہوگئے ہیں۔ تاہم طالبان نے چند ایک ممالک بشمول چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔ملا اخونزادہ نے طالبان کی جانب سے 2021 میں افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے پالیسی سازی میں سخت گیر رویہ اپنایا ہے حالانکہ بعض طالبان رہنماؤں نے شروع میں وعدہ کیا تھا کہ وہ معتدل حکومت قائم کریں گے۔طالبان سپریم لیڈر نے اتوار کو مغرب پر تنقید کی اور کہا کہ کفار مسلمانوں کے خلاف متحد ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک کا اسلام کے خلاف اتحاد ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے غزہ جنگ کا حوالہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جمہوریت ختم ہوگئی ہے اور شریعت قائم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہورت کے حامی لوگوں کو طالبان حکومت سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔طالبان کا کوئی قابل اعتماد اپوزیشن نہ ملک اور نہ ہی بیرون ملک موجود ہے تاہم کچھ سینیئر طالبان رہنماؤں نے قیادت کی جانب سے فیصلہ سازی اور اختیارات کے ملا ہیبت اللہ کے اندرونی سرکل میں ارتکاز پر تنقید کی ہے۔طالبان رہنماؤں میں سے کچھ بین الاقوامی کمیونٹی کے ساتھ زیادہ روابط کے حق میں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سخت گیر پالیسیز کو ترک کیا جائے تاکہ بین الاقوامی سپورٹ مل جائے۔حالیہ دنوں میں طالبان حکمرانوں کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ روابط میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم یہ زیادہ تر قیدیوں کی رہائی اور تبادلے کے لیے ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

برطانیہ کی امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلی

انڈیا کے شہر حیدرآباد میں 22 سالہ جرمن سیاح لڑکی سے ’گاڑی میں زیادتی‘

امریکہ نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکی سینیٹر کی 25 گھنٹے سے زائد دورانیے کی تقریر، ریکارڈ قائم

امریکی سینیٹر کوری بُکر نے مسلسل 24 گھنٹوں سے زائد تقریر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

’سونے کا شہر‘ منڈلے جہاں اب موت کی بو آتی ہے

اس مرتبہ انڈیا میں معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی، محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی

بھارتی ریاست گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 18 افراد ہلاک

میانمار: زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 700 ہوگئیں

’روسی حملے کا خوف اور امریکہ کی بے رخی‘ کے سبب جرمنی میں جنگی تیاریوں میں تیزی، دفاعی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ

وہ عرب شہر جہاں سنیما گھر ’مزاحمت‘ کی علامت سے مذہبی انتہا پسند تحریکوں کی نذر ہو کر ویران ہو گئے

ایران کو اپنے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا، امریکہ

ایران کی سالمیت پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کا حصول مجبوری ہو گی: علی لاریجانی

غزہ میں 10 دن کے دوران اسرائیلی حملوں میں 322 بچے شہید ہوئے: یونیسیف

قطر گیٹ، نتن یاہو اور خفیہ ادارے کا سربراہ: رشوت اور فراڈ کا سکینڈل جس نے اسرائیل میں کھلبلی مچا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی