برطانیہ کی امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلی


برطانیہ نے اپنے امیگریشن قوانین کو مزید سخت کرتے ہوئے یورپی شہریوں کے لیے بھی الیکٹرانک ٹریول اتھورائزیشن (ETA) لازمی قرار دے دیا۔ یہ قانون 2 اپریل 2025 سے نافذ ہوگا، جس کے بعد یورپی شہریوں کو برطانیہ میں داخل ہونے سے پہلے یہ اجازت نامہ لینا ہوگا۔ETA ایک ڈیجیٹل سفری اجازت نامہ ہے جو ویزا کے بغیر برطانیہ جانے والے مسافروں کے پاسپورٹ سے منسلک ہوگا۔ تاہم، یہ صرف سفر کی اجازت دے گا، جبکہ حتمی فیصلہ برطانوی امیگریشن حکام کے اختیار میں ہوگا۔یہ قانون ان تمام افراد پر لاگو ہوگا جو ویزا کے بغیر برطانیہ کا سفر کرتے ہیں اور برطانیہ میں کوئی امیگریشن اسٹیٹس نہیں رکھتے۔ اس سے قبل یہ قانون صرف غیر یورپی ممالک جیسے امریکا، کینیڈا، اور آسٹریلیا کے شہریوں پر لاگو تھا، لیکن اب یورپی شہریوں کو بھی اس عمل سے گزرنا ہوگا۔ETA کی درخواست فیس 10 پونڈ رکھی گئی ہے، جو 9 اپریل کے بعد بڑھ کر 16 پونڈ ہو جائے گی۔ مسافر برطانوی ETA موبائل ایپ یا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ اگرچہ بیشتر درخواستیں چند منٹوں میں منظور ہو جاتی ہیں، لیکن حکام کم از کم تین دن پہلے درخواست دینے کی تجویز دیتے ہیں۔اگر کسی درخواست کو مسترد کر دیا جائے تو درخواست گزار کو وجہ سے آگاہ کیا جائے گا، لیکن فیصلے کے خلاف اپیل کا کوئی طریقہ نہیں ہوگا۔ ایسے افراد کو برطانیہ جانے کے لیے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ETA کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ انہیں پہلے ہی برطانیہ کے لیے ویزا درکار ہوتا ہے۔ تاہم، پاکستانی نژاد یورپی شہریوں پر اس کا اثر پڑے گا، خاص طور پر وہ جو کاروباری یا خاندانی وجوہات کی بنا پر برطانیہ کا بار بار سفر کرتے ہیں۔برطانوی حکومت کے مطابق ETA کا نظام امیگریشن سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جو عالمی سطح پر سخت سفری قوانین کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

دنیا کا طاقتورترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

بھارت: مذہبی آزادی پر ایک اور قدغن لگانے کی تیاری

انڈین ایئر فورس کا طیارہ مشن کے دوران گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

’کسی کا فائدہ نہیں ہوگا‘، ٹرمپ کے نئے ٹیرف پر دنیا کا انتباہی ردعمل

ٹرمپ نے کئی ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد

ٹرمپ نے یورپی یونین اور 46 ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد

امریکی صدر ٹرمپ کا دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکہ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر چین سمیت مختلف ممالک کا ردعمل

وہیں کھاتی ہے اور سو بھی جاتی ہے۔۔ آخر یہ لڑکی غسل خانے میں کیوں رہ رہی ہے؟ ویڈیو دیکھ کر لوگ ہکا بکا رہ گئے

صدر ٹرمپ کا پاکستان سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

’مساجد پر حملوں اور داعش میں شمولیت کا منصوبہ‘ ، سنگاپور میں دو نوجوان زیرحراست

ٹرمپ کی دھمکی اور ’خفیہ فوجی اڈے‘ پر بمبار طیاروں کی آمد: کیا ایران ڈیاگو گارسیا جزیرے پر حملہ کر سکتا ہے؟

ٹرمپ کا ’یوم آزادی‘ اور پاکستان سمیت 100 ممالک پر نئے ٹیرف کا اعلان جسے ’عالمی تجارتی نظام پر ایٹم بم گرانے جیسا عمل‘ قرار دیا گیا

ایلون مسک جلد حکومتی کردار سے دستبردار ہوں گے ،امریکی اخبار

بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی