غزہ میں 10 دن کے دوران اسرائیلی حملوں میں 322 بچے شہید ہوئے: یونیسیف


اقوا متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ( یونیسیف) نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملے میں گزشتہ 10 روز کے دوران کم از کم 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر اسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر بچے بے گھر ہوئے ہیں اور عارضی خیموں یا تباہ شدہ گھروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نے غزہ کے بچوں کے لیے ایک لائف لائن فراہم کی ہے لیکن بچوں کو ایک بار پھر مہلک تشدد اور محرومی کے چکر میں دھکیل دیا گیا ہے۔کیتھرین رسل نے مزید کہا کہ ’تمام فریقین کو بچوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہوگا‘۔دریں اثنا، حماس کے ایک سینئر عہدیدار سمیع ابوزہری نے دنیا بھر میں اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہتھیار اٹھائیں اور غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کے منصوبوں کے خلاف لڑیں۔سمیع ابو زہری نے پیر کے روز ایک بیان میں کہاکہ ’ قتل عام اور بھوک کا سبب بننے والے اس مذموم منصوبے کے سامنے جو بھی دنیا میں کہیں بھی ہتھیار اٹھا سکتا ہے ، اسے کارروائی کرنی چاہیے، دھماکا خیز مواد، گولی، چاقو یا پتھر کچھ بھی روک کر نہ رکھیں، ہر کوئی اپنی خاموشی توڑ دے’۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

برطانیہ کی امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلی

انڈیا کے شہر حیدرآباد میں 22 سالہ جرمن سیاح لڑکی سے ’گاڑی میں زیادتی‘

امریکہ نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکی سینیٹر کی 25 گھنٹے سے زائد دورانیے کی تقریر، ریکارڈ قائم

امریکی سینیٹر کوری بُکر نے مسلسل 24 گھنٹوں سے زائد تقریر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

’سونے کا شہر‘ منڈلے جہاں اب موت کی بو آتی ہے

اس مرتبہ انڈیا میں معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی، محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی

بھارتی ریاست گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 18 افراد ہلاک

میانمار: زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 700 ہوگئیں

’روسی حملے کا خوف اور امریکہ کی بے رخی‘ کے سبب جرمنی میں جنگی تیاریوں میں تیزی، دفاعی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ

وہ عرب شہر جہاں سنیما گھر ’مزاحمت‘ کی علامت سے مذہبی انتہا پسند تحریکوں کی نذر ہو کر ویران ہو گئے

ایران کو اپنے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا، امریکہ

ایران کی سالمیت پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیاروں کا حصول مجبوری ہو گی: علی لاریجانی

غزہ میں 10 دن کے دوران اسرائیلی حملوں میں 322 بچے شہید ہوئے: یونیسیف

قطر گیٹ، نتن یاہو اور خفیہ ادارے کا سربراہ: رشوت اور فراڈ کا سکینڈل جس نے اسرائیل میں کھلبلی مچا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی