پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 84 رنز سے شکست: ’کم از کم کھیل کر تو ہاریں، تھوڑا تو لڑیں‘


Getty Imagesپاکستانی اوپنر امام الحق تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئےپاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل 29 مارچ کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں بھی پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور اس میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بدھ کے روز کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر292 رنز بنائے۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کے 132 کے سکور پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے لیکن اس کے بعد مچل ہے اور محد ارسلان عباس کی جوڑی نے ٹیم کو سہارا دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ مچل نے سکور کیا۔ انھوں نے 78 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ اس سیریز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد بلے باز محمد ارسلان عباس نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سپنر سفیان مقیم نے 10 اوورز میں 33 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ محمد وسیم نے دو جبکہ فہیم اشراف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔Getty Imagesنیوزی لینڈ کی جانب سے مچل ہے نے 78 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور آدھی ٹیم 12ویں اوور میں محض 32 کے سکور پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ اوپنر عبداللہ شفیق اورامام الحق بالترتیب ایک اور تین رنز بنا سکے جبکہ مڈل آرڈر بھی سکور میں خاطر خوا اضافہ نہ کر سکا۔ بابر اعظم نے ایک اور کپتان محمد رضوان نے پانچ رنز بنائے جبکہ سلمان علی آغا بھی ڈبل ڈجٹ میں داخل ہونے سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد طیب طاہر اور فہیم اشرف نے سکور بورڈ کو کچھ حد تک سنبھالا تاہم طیب طاہر بھی سکور میں محض 13 رنز کا اضافہ کر سکے اور یوں 65 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی۔آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی محمد وسیم تھے۔ ان کے بعد فہیم اشرف کا ساتھ دینے کے لیے فاسٹ بالر حارث رؤف آئے۔ حارث تین رنز کے افرادی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے جب انھیں ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ ان کے بعد عاکف جاوید کھیلنے آئے لیکن وہ بھی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔حارث رؤف کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد ان کے متبادل کے طور پر نسیم شاہ کھیلنے آئے۔Getty Imagesنسیم شاہ نے اپنے کیریئر کی پہلی نصف سنچری سکور کی۔فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نویں وکٹ کی شراکت داری میں 60 رنز جوڑے۔ ان دونوں نے اپنے ون ڈے کیریئرز کی پہلی نصف سنچریاں بنائیں۔ فہیم اشرف 73 رنز جبکہ نسیم 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 42ویں اوور میں 208 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مچل ہے 99 رنز بنانے اور چار کیچز پکڑنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اس دورے پر کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔’الٹی پھینک کھڑی ہو جائے گی‘: سچن سمیت بہترین بلے بازوں کو چکرانے والی گیند کے موجد کی کہانی’تحمل اور تسلسل کوئی راکٹ سائنس تو نہیں‘محمد آصف: وہ ’جادوگر‘ بولر جس کی انگلیوں نے عظیم ترین بلے باز نچا ڈالےدنیا کا ’تیز ترین‘ پاکستانی بولر جو صرف پانچ ٹیسٹ میچ ہی کھیل پایا’مزید شرمندگی سے بچنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم پر پابندی لگا دینی چاہیے‘پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے مسلسل ناقص کارکردگی اور دوسرے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد شائقین پاکستانی کرکٹرز پر سخت تنقید کرتے نظر آئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ٹیم نے آج تو کمال کر دیا۔ ’اتنی بری پرفارمنس، دل چاہتا ہے کچھ اور ہی کر لیں!‘احسن نامی ایک صارف لکھتے ہیں ’ہارنا مسئلہ نہیں لیکن کم از کم کھیل کر تو ہاریں۔ تھوڑا تو لڑیں۔‘ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’مزید شرمندگی سے بچنے کے لیے پاکستان ٹیم پر پابندی عائد کر دینی چاہیے۔‘میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے زرق افضل نامی صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم اب چوٹی کی کرکٹ ٹیم نہیں رہی بلکہ اس کا شمار چھوٹی ٹیموں میں کرنا چاہیے۔ اسد خان نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’میں معافی چاہتا ہوں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ آپ لوگ جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہو۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اگر حارث رؤف جیسے کھلاڑی سوچتے ہیں کہ ہم ان پر تنقید کرنے کے منتظر ہیں تو وہ جیت کر کیوں نہیں دکھانا شروع کر دیتے؟‘جہاں ایک طرف شائقین پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سوال اٹھاتے نظر آئے وہیں لوگ فہم اشرف اور بیٹنگ کی تعریف کرتے دکھے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شامل نہ ہونے کے باوجود نسیم شاہ نے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری سکور کر لی۔شاہ زیب علی نامی صارف لکھتے ہیں کہ پاکستان کے ٹاپ آرڈر کو فہیم اشرف اور نسیم شاہ کی بیٹنگ سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ نیوزی لینڈ کی پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 73 رنز سے شکست: ’کیچ چھوڑنے کی بیماری کب ختم ہو گی؟‘’تحمل اور تسلسل کوئی راکٹ سائنس تو نہیں‘پاکستان نیوزی لینڈ سیریز: ’ایک ہی سال میں تین کپتان کھا جانے والی بے یقینی اور سلمان علی آغا‘چیمپیئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستانی نمائندگی کی ’عدم موجودگی‘ پر فینز حیران: ’ہم صرف کاغذ پر ہی میزبان تھے‘’روہت شرما کا دماغ جیت گیا‘اربوں روپے کے گھپلے میں مطلوب آئی پی ایل کے بانی للت مودی کی غیر ملکی شہریت منسوخ

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

دوسرا ون ڈے: پاکستان کو 84 رنز سے شکست، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر فاروق حمید انتقال کر گئے

پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

حارث رؤف نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟

’کوہلی جیسا سٹائل، روہت شرما جیسی شاٹ‘: صادق آباد کی ننّھی کرکٹر سونیا خان جن کی وائرل ویڈیو کی تعریف آسٹریلیا میں بھی ہوئی

راشد لطیف نے پاکستانی بیٹرز پر تنقید کے تیر برسا دئیے

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کس فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں؟

پی ایس ایل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی

کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی

ہمیں کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے، محمد رضوان

ٹاپ آرڈر مکمل ناکام، کیویز کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست

کمزوریاں جو پاکستانی ٹیم کی مسلسل ناکامی کا باعث بن رہی ہیں: عامر خاکوانی کا بلاگ

دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہدف دے دیا، پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 84 رنز سے شکست: ’کم از کم کھیل کر تو ہاریں، تھوڑا تو لڑیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی