
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پلیئنگ الیون سے باہر ہونے والے نسیم شاہ نے کنکشن رولز کے تحت حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی۔ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بیٹنگ کے دوران فاسٹ باؤلر حارث رؤف سر پر گیند لگنے سے کنکشن ریٹائر ہرٹ ہو گئے تھے، ان کی جگہ پلیئنگ سے باہر ہونے والے فاسٹ باؤلر نے بیٹنگ کی۔دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لینسیم شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے اپنے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری بھی بنا ڈالی، اس اننگ میں انہوں نے چار چوکے اور چار چھکے بھی لگائے، وہ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔