یوٹیوب میں بڑی تبدیلی کر دی گئی


ٹک ٹاک سے مقابلے کے لیے یوٹیوب میں ایک بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ یوٹیوب کی جانب سے شارٹس کے لیے ویڈیو ایڈیٹر کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ ٹک ٹاک اور انسٹا گرام ریلز سے زیادہ بہتر طریقے سے مقابلہ کیا جاسکے۔ کمپنی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کو بھی متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے جو کہ آئندہ چند ماہ میں یوٹیوب میں دستیاب ہوں گے۔شارٹس کے لیے نیا اور پہلے سے بہتر ویڈیو ایڈیٹر صارفین کو باریک ایڈجسٹمنٹس اور ہر کلپ میں زوم اور اسنیپنگ کے ساتھ ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یوٹیوب صارفین کو ایک عاس کے ساتھ ساتھ معمول کے ری ارینج اور فوٹیج ڈیلیٹ کے آپشنز بھی دستیاب ہوں گے۔کمپنی نے بتایا کہ آپ میوزک اور ٹیکسٹ کو شارٹس ویڈیوز میں شامل کرسکیں گے جبکہ ایڈیٹنگ کے دوران کسی بھی وقت ویڈیو پریویو دیکھ سکیں گے۔ یوٹیوب نے مزید بتایا کہ آنے والے مہینوں میں ویڈیو ایڈیٹر میں کسی گانے کے ساتھ automatically sync clips کا فیچر بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔اسی طرح بہت جلد صارفین اپنی فوٹو گیلری یا کسی اے آئی امیج جنریٹر کی تصاویر کو اسٹیکرز میں بھی بدل سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق ٹیمپلیٹس استعمال کرنے کا عمل بھی سادہ بنایا جا رہا ہے۔ اس طرح کے ٹولز ٹک ٹاک اور انسٹا گرام میں صارفین کو کافی عرصے سے دستیاب ہیں اور یوٹیوب کی جانب سے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے فیچرز کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ٹک ٹاک کے ایڈیٹنگ ٹولز اور کپ کٹ ویڈیو ایڈیٹر ایپ کو فون میں ویڈیوز کی تیاری کے لیے گولڈ اسٹینڈرڈ کا درجہ حاصل ہے۔ یہ پہلی بار نہیں جب یوٹیوب نے ٹک ٹاک کی نقل کی ہے بلکہ شارٹس ویڈیوز کا فیچر ہی خود ٹک ٹاک سے متاثر ہوکر یوٹیوب کا حصہ بنایا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں نئے فیچرز کے اضافے نے تہلکہ مچا دیا

استاد کو نابالغ طالبہ کے ریپ کے جرم میں 187 برس قید کی سزا: ’وہ پڑھائی میں پیچھے رہ گئی تھی‘

انسٹا گرام ریلز کے لیے ایک دلچسپ فیچر کی آزمائش

ٹرمپ کی ’امریکہ فرسٹ‘ پالیسی: یو ایس ایڈ کی بندش سے پاکستان میں صحت سمیت کون سے اہم شعبے متاثر ہوں گے؟

’بندر روڈ سے کیماڑی‘: مذہبی گھرانے میں پیدا ہونے والے احمد رشدی اور کرشن چندر کی پیش گوئی

جب سپین کے گاؤں پر حادثاتی طور پر چار جوہری بم آ گرے اور لگا ’جیسے دنیا ختم ہو گئی‘

بال گرنے کی عام وجوہات کیا ہیں اور کیا ہیئر ٹرانسپلانٹ ہی سب سے آسان حل ہے؟

’مینوپاز‘ کے بعد خواتین کے لیے سیکس تکلیف دہ کیوں ہوتا ہے اور اس کا حل کیا ہے؟

ٹائٹینک کیسے تباہ ہوا؟ ڈیجیٹل سکین سے بحری جہاز کے آخری چند گھنٹوں کی ممکنہ کہانی سامنے آ گئی

جرائم کی پیشگوئی کرنے کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال؟

’ایک کلو پنیر کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے‘: گدھی کے دودھ سے تیار یہ پنیر اتنا مہنگا کیوں؟

فلمستان: بالی وڈ کے پہلے ’سٹار میکر‘ کا سٹوڈیو جس نے دلیپ کمار اور دیو آنند جیسے ستاروں کو متعارف کروایا

انسٹاگرام نے کم عمر صارفین کیلئے نئی شرط عائد

انسٹاگرام نے کم عمر صارفین کیلئے نئی شرط عائد کر دی

گوگل سرچ میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی