تھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن، ’بھتہ لینے والے اب سفید ٹوپی پہن کر چھاپے مار رہے ہیں‘


پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حکومت تھیٹرز میں جاری مبینہ ’فحاشی اور عریانی‘ کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے جبکہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری خود اس مہم کو لیڈ کر رہی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھیٹرز پر ’چھاپے‘ مارے اور کئی خواتین فنکاروں کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر وارننگز بھی جاری کی ہیں۔جمعرات کو رات گئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور کے تین بڑے تھیٹرز محفل، پرنس اور تماثیل کے دورے کیے۔ ان کی وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’عظمیٰ بخاری نے ان تھیٹرز کے معائنے کے دوران ناقص صفائی کے انتظامات اور ماحول پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وہ تھیٹرز کے اندر کیفے ٹیریاز اور ڈریسنگ رومز میں بھی گئیں۔‘اس دورے کے دوران انہوں نے وہاں موقع پر موجود کئی فنکاروں کو بھی نوٹس جاری کیے۔ معروف اداکار ساجن عباس، نیلی، صائمہ خان، نایاب خان اور سونو بٹ کو شو کاز نوٹس جاری کیے ہیں۔وزیرِ اطلاعات نے فنکاروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ قواعد کی پابندی نہیں کریں گے تو ان پر تھیٹرز میں کام کرنے کی تاحیات پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کے تھیٹرز کے دورے پر کئی طرح کا رد عمل دیکھنے کو آ رہا ہے۔ پنجاب آرٹسٹس پروڈیوسرز تھیٹر ایسوسی ایشن کے چئیرمین اور تماثیل تھیٹر کے مالک قیصر ثنا نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت اگر کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کروانا چاہ رہی ہے تو ہمیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ہمیں صرف اس بات کا مسئلہ ہے کہ تھیٹروں میں فحاشی اور عریانی سرکاری سرپرستی کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے۔‘انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ’پنجاب بھر کے تھیٹروں میں جو بھی خلاف قانون کام ہوتے ہیں جن میں چار کے بجائے دس دس گانوں کا شامل ہونا اور سکرپٹ کا سنسر بورڈ سے پاس ہونا یہ سب کچھ پنجاب آرٹس کونسل کے نیچے ہوتا ہے۔ ابھی وہی افسر جو اس سارے کام کا بھتہ لے رہے تھے وہ سفید ٹوپیاں پہن کر چھاپے مارنے کے لیے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ ہم تو خود چاہتے ہیں کہ ہمارے تھیٹروں پر یہ فحاشی کا ٹھپہ ختم ہو اس کے لیے حکومت کو اپنے افسروں کا احتساب کرنا ہو گا۔‘تھیٹر میں کام کرنے والی ایک فنکارہ روحی (ان کی درخواست پر ان کا اصل نام ظاہر نہیں کیا جارہا) نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت کو کیا یہ لگتا ہے کہ فنکار جو کچھ بھی پہنتے ہیں وہ ان کی مرضی ہوتی ہے؟ ہم تو اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘’تھیٹر والوں کی مرضی کا کام نہیں کریں گے تو کام نہیں ملے گا۔ تو اس میں فنکاروں کو شو کاز نوٹس کس بات کے دئیے جا رہے ہیں؟ یہ زیادتی ہے سب کو پتا ہے کہ یہ سب کچھ ہو کیا رہا ہے۔ لیکن شامت فنکاروں کی آ جاتی ہے۔ میرا خیال ہے اس رویے پر نظر ثانی ہونی چاہیے۔‘معروف سماجی کارکن اور سینیئر وکیل ربعیہ باجوہ کہتی ہیں کہ ’حکومت ہر چیز کو ڈنڈے سے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کیا کبھی آرٹس یا فنون لطیفہ کو بھی کوئی ڈنڈے سے سیدھا کرتا ہے؟ اور فنکاروں کو ہراساں کرنا تو بالکل ایسے ہے جیسے آپ کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔‘’ہم نہیں چاہتے کہ تھیٹرز میں فحاشی اور عریانی ہو۔ لیکن اس کا طریقہ یہ ہے کہ سینیئر آرٹسٹوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ بیٹھ کر نئے سرے سے قواعد کو جانچا جائے اور ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے کہ حکومت کی براہ راست مداخلت نہ ہو۔‘انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’دنیا بھر میں تھیٹرز انسانی فن کو پیش کرنے کا ذریعہ ہیں، یہ پولیس سٹیشنز کی نگرانی میں نہیں چلتے۔ اس وقت بات غلط صحیح کی نہیں بلکہ طریقہ کار کی ہے۔‘تاہم وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت صرف ان قواعد پر عمل کروا رہی ہے جو پہلے سے بنے ہوئے ہیں۔’ہم یہ تاثر ختم کرنا چاہتے ہیں کہ پنجاب کے تھیٹر اوباشوں کی آماج گاہ ہیں، بلکہ ایسے تھیٹرز ہوں جس میں فیمیلیز بھی بیٹھ کر تفریح کر سکیں۔ ہمارا کام ماحول دوست تھیٹر بنانا ہے۔ اور ہم اس  پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی

پانی کی کمی، پنجاب میں نئے کار واش سٹیشنز پر پابندی عائد

 سر کٹوا دیں گے نہروں کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، شرجیل میمن

پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان

وفاقی حکومت نے لاہورمیں 5 احتساب عدالتوں کو ختم کردیا

کارواش مالکان خشک سالی کی زد میں

نوازشریف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک باد

سعودیہ نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر ویزہ پابندی لگا دی

اختر مینگل ریڈ زون احتجاج کی ضد پر قائم رہے تو حکومت کے پاس مزید آپشن موجود ہیں، شاہد رند

آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پاکستان کا پروگرام ہے، وزیر خزانہ

صدر مملکت کی صحت سے متعلق افواہوں پر ڈاکٹر عاصم کا اہم بیان

کراچی میں معمولی ٹریفک حادثے پر خاتون ڈرائیور نے فائرنگ کر دی

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم طلبا کے خلاف آپریشن شروع

کینالز کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے

جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر ہو جائیں گے: وزیر خزانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی