
سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی۔ ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، ویزہ پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایاکہ عمرہ ویزہ ہولڈر 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن فہرست میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔