شدید اختلافات، ایک دوسرے پر سنگین الزامات، پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے ہمارے متعلق کوئی بیان دیا ہے تو اس کی تصدیق ہونی چاہیے۔ ایک بیان میں عاطف خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو صحیح ہے لیکن اسد قیصر اور شکیل خان سمیت سینئر رہنماؤں کے خلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں تھیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے سوشل میڈيا انٹرویو پر پارٹی میں ایک بار پھر اختلافات کی لہر نظر آرہی ہے اور شہرام ترکئی کے بعد عاطف خان نے بھی علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں عاطف خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو صحیح ہے لیکن اسد قیصر اور شکیل خان سمیت سینئر رہنماؤں کے خلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صوبے کی گورننس اور امن و امان پر توجہ دینی چاہیے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں کو کمزور نہیں کرنا چاہیے، اگر عمران خان نے ہمارے خلاف کوئی بیان دیا ہے تو اس کی تصدیق ہونی چاہیے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی نے مرکزی قیادت سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچے گا، وزیراعلیٰ اپنی توانائیاں امن و امان کی بحالی اور گڈ گورننس پر مرکوز رکھیں۔شہرام ترکئی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی کے بعض رہنماؤں پر سازشوں کا الزام لگایا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوبارہ آغاز پر شدید مندی، 8000 سے زائد پوائنٹس کی تاریخی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ دوبارہ کھلنے کے باوجود شدید مندی، 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کی تاریخی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی ، کاروبار روک دیا گیا

ٹرمپ ٹیرف کے اثرات: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 6000 پوائنٹس کی کمی، ٹریڈنگ معطل

اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے، مریم نواز

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری

ٹرمپ ٹیرف کے اثرات: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کی کمی

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، سرکردہ لیڈر سمیت 9 خوارج ہلاک

ٹرمپ ٹیرف کے اثرات: عالمی منڈیوں کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی

وزیرستان: افغانستان سے دراندازی کی کوشش پر 8 دہشت گرد ہلاک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 6287 پوائنٹس کی تاریخی کمی کے بعد کاروبار معطل، ایشیا اور یورپ کی سٹاک مارکیٹوں میں بھی شدید مندی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 6287 پوائنٹس کی تاریخی کمی کے بعد کاروبار عارضی طور پر معطل، ایشیا کی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رحجان

ایشیا کی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان جاری، پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں 3300 پوائنٹس سے زائد کی کمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی