
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال، پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے۔صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے عوام کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند پنجاب ویژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے، فیلڈ اسپتال کے ذریعے علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، پنجاب میں 1250 مراکز صحت کو جدید کلینک میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بڑے سرکاری اسپتالوں میں علاج، ٹیسٹس اور مفت ادویات کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ عوام کو ان کے گھروں پر ادویات کی فراہمی کا نظام بھی فعال کیا جا رہا ہے۔حج پروازیں 29 اپریل سے شروع ہونگی ، سرکاری اسکیم کے تحت 90ہزار حجاج جائیں گے ، وزیر مذہبی اموروزیراعلیٰ پنجاب نے کہ کہ ہیلتھ کلینک میں عوام کو بنیادی مراکز صحت کی نسبت بہتر سہولتیں دستیاب ہیں، پنجاب میں پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال جلدفعال ہوجائے گا جبکہ سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بھی جلدفعال ہوجائے گا۔اس کے علاوہ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اورٹرانسپلانٹ کارڈ بھی متعارف کرائے ہیں جو بچوں اور پیچیدہ مریضوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس بھی شروع کی گئی ہے۔عالمی یوم صحت ہیلتھ ایشوز پر رائے عامہ اور فیصلہ سازوں کی توجہ مبذول کراتا ہے، انہوں نے کہا کہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال،پرامن اور پرسکون معاشرے کی بنیاد ہے،عالمی یوم صحت اچھی صحت کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیوں سے صحت اور معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔