خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ، سکھ یاتریوں کی آمد شروع


خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ کی تقریبات کے حوالے سے حکومتِ پاکستان کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکھوں کے مذہبی تہوار وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن پر ہر سال کی طرح اس سال بھی بھارت سے تقریباً سات ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ خالصہ جنم دن کی 326 ویں سالگرہ اور وساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے، جنہیں 10 سے 19 اپریل تک کا ویزا جاری ہو گا۔پاک بھارت مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت تین ہزار سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم اس سال سات ہزار سے زائد بھارتی یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات، 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی سے بھی زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے سکیورٹی اداروں، سول انتظامیہ، پولیس، دفتر خارجہ، وزارت داخلہ سمیت دیگر اداروں کو انتظامات بڑھانے کے لیے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔جبکہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے کوئی ویزہ فیس نہیں ہو گی۔وساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہو گی۔ بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور، گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور سمیت دیگر مقدس مقامات کی یاترا بھی کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ فلسطین پر کنونشن اور احتجاج کا اعلان کر دیا

وزیر سمیت کسی شخص کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی،حنیف عباسی

اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں، عطا اللہ تارڑ

محکمہ ریلوے میں اہم فیصلے

چئیرمین نیپرا اور ارکان کی تنخواہوں میں حیران کن اضافہ

امریکی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، ’معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کیلئے اہم ہے‘

لاہور ائیرپورٹ میں کسٹم حکام سے خواتین کی ہاتھا پائی، تین خواتین گرفتار

بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے، وزیر اعظم

پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، بیرسٹر گوہر

گورنر سندھ نے کراچی ڈویلپمنٹ پیکج کیلئے 100 ارب روپے مانگ لیے

نومبر دسمبر تک گھروں میں سٹار لنک کی سہولت میسر ہوسکے گی، شزہ فاطمہ

پی آئی اے کی فرانس جانے والی پرواز کے دوران مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ

کسانوں کے لئے خوشخبری،قرض کی حد بڑھادی گئی

پنجاب کے کن کن شہروں مین الیکٹرک بسین چلائی جائیں گی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی