پی ٹی آئی کا 10 اپریل کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پنجاب بھر میں 10 اپریل کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، لاہور میں یہ ریلی دوپہر ایک بجے جی پی او چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی تک جائے گی۔علی امین گنڈاپور وزیراعلی ہیں، انکے رابطے ہر سطح پر ہوتے ہیں، شیخ وقاص اکرمعالیہ حمزہ نے کہا کہ یہ ریلی بانی پی ٹی آئی کو ناجائزطور پرجیل میں رکھنے کے خلاف نکالی جا رہی ہے انکے مطابق بانی کو دو سال سے بے بنیاد مقدمات میں قید رکھا گیا ہے اورعدالتی نظام سے انصاف نہ ملنے پراب عوام کو سڑکوں پرنکلنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے اور بانی پی ٹی آئی کی تصویر تک سے ڈرتی ہے اب ہر یونین کونسل کی سطح پر اجتماعات اور سیاسی سرگرمیاں کی جائیں گی۔پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرے گی اورعوام کو موجودہ حالات سے آگاہ رکھنے کے لیے ہر ممکن فورم استعمال کرے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

افسران اور جوانوں کو قوم کیلئے شاندار خدمات پر اعزازات سے نواز دیا گیا

صدر مملکت آصف زرداری کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی

چین-امریکا تجارتی جنگ عالمی معیشت کے لئے نیا خطرہ

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کے معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد کے تھری سٹار ہوٹل سرینا میں آتشزدگی،’آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی‘

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاع سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کے معاہدوں پر دستخط

پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ ہنرمندوں کو بیلا روس بھیجنے پر اتفاق

سپریم کورٹ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کردی

سعودی عرب کا پاکستانی حج کوٹے میں بڑے اضافے کا اعلان

تعلیمی ادارے پانچ دن بند رکھنے کا اعلان

دبئی سے ڈھاکہ جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کی کراچی میں میڈیکل لینڈنگ

استعمال شدہ موبائل فونز کی خریداری کیلئے نئی شرائط عائد

سکیورٹی فورسز کی ضلع لوئر دیر میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

نادرا نے ’چائے والا‘ کے نام سے مشہور ارشد خان کا شناختی کارڈ کیوں بلاک کیا؟

امریکہ چین تجارتی جنگ میں پاکستان کے لیے ’کاروبار حاصل کرنے کا موقع ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی