
پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو 25 اپریل سے چلانے کا فیصلہ کر لیا۔اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق پشاورکینٹ سے کراچی سٹی چلنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال کی جا رہی ہے۔ ٹرین 25 اپریل 2025 سے سفر کا آغاز کرے گی۔یہ ٹرین کراچی سٹی سے پشاور_کینٹ کے درمیان براستہ کوٹری،دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازیخان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، بھکر، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی جنکشن، نوشہرہ اور پشاور سفر کرتی ہے۔ریلوے کا 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلانمین لائن کوٹری جنکشن سے اٹک سٹی جنکشن پر براستہ لاڑکانہ، ڈیرہ غازیخان، کوٹ ادو، میانوالی، پشاور اور کراچی کے لیے یہ واحد ٹرین ہے۔