پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم طلبا کے خلاف آپریشن شروع


لاہور میں واقع پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم طلبا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ تمام ہاسٹلز 8 اپریل تک بند رہیں گے اور طلبا کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سے پہلے واپس نہ آئیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران درجنوں غیرقانونی طور مقیم افراد کو ہاسٹلز سے نکال کر ان کے سامان کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، آپریشن میں لڑکوں کے 17 اور لڑکیوں کے 11 ہاسٹلز پر چھاپے مارے گئے ہیں۔آپریشن سے متعلق طلباء کو رمضان کے آغاز میں ہی بتا دیا گیا تھا اور غیر قانونی طور پر مقیم طلبا کو کمرے خالی کرنے کا کہا گیا تھا تاہم عید سے ایک روز قبل باقاعدہ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔عید سے قبل یونیورسٹی رجسٹرار نے سرکولر جاری کیا تھا جس میں اساتذہ اور طلبا سمیت تمام عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ یا یونورسٹی کارڈ دکھا کر کیمپس میں داخل ہوں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاسٹلز میں 8 ہزار طلبا و طالبات کی گنجائش ہے جبکہ طلبا تنظیموں کے کارکنوں نے مختلف کمروں پر قبضہ کر رکھا ہے۔یونورسٹی نے کہا ہے کہ 8 اپریل سے صرف وہ طلبا ہاسٹل میں داخل ہو سکیں جن کو باقاعدہ طور پر کمرہ الاٹ کیا گیا ہوگا، بغیر الاٹمنٹ کے ہاسٹلز میں داخل ہونے والے طلبا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہوسٹلز 8 اپریل کی صبح 7 بجے تک بند رہیں گے جبکہ کلاسز 9 اپریل سے بحال ہوں گے۔انتظامیہ نے ہاسٹل میں رہنے والے طلبا سے کہا ہے کہ وہ 8 اپریل سے پہلے واپس نہ آئیں۔  خیال رہے کہ طویل عرصے سے ہاسٹل کے کمروں میں ایسے طلبا بھی مقیم تھے جو ڈگری حاصل کر کے یونورسٹی سے فارغ ہو چکے تھے۔ ان میں ایسے طلبا بھی ہیں جو ایووننگ میں کلاسز لے رہے ہیں اور پالیسی کے مطابق ان کو کمرے الاٹ نہیں کیے جاتے، لیکن اس کے باوجود وہ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’آئس ٹاور سے کھیت بچ گئے‘، گلگت بلتستان میں پانی کو محفوظ کرنے کا منفرد نظام

وفاقی وزیر مذہبی امور کا حج سے متعلق اہم اعلان

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز ، قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ فری کرنے کا اعلان

پی ڈی ایم ابھی تک نہیں ٹوٹی ، سربراہ اپوزیشن ، باقی حکومت میں ہیں ، مولانا فضل الرحمن

تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ، عاطف خان

کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

نواز اور شہباز شریف لندن جائیں گے ، اہم ملاقاتیں شیڈول

شدید اختلافات، ایک دوسرے پر سنگین الزامات، پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی

پاکستان میں صارفین کے لیے سولر پینلز کی وارنٹی کلیم کرنا مشکل کیوں؟

پی ٹی آئی کا 10 اپریل کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان

ہمارا ترقی میں ہدف کوئی صوبہ یا شہر نہیں پاکستان ہے، دانیال چودھری

کم عمر ڈرائیورز کے ہاتھوں ٹریفک حادثات میں بڑھتی اموات: ’ایسے واقعات کو روکنا ہے تو ملزمان کو بھی ویسی ہی سزا دی جائے‘

وزیراعظم جلد ایک اور خوشخبری کا اعلان کریں گے، عظمیٰ بخاری

پی ٹی آئی دور میں ملک میں ہر طرف تباہی تھی، وزیر دفاع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی