صدر مملکت کی صحت سے متعلق افواہوں پر ڈاکٹر عاصم کا اہم بیان


صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ کورونا کا کم اثرات والا ویرینٹ اب بھی پھیل رہا ہے، سیاسی مخالفین جو بھی بات کریں، کسی بھی بات کو ٹوئسٹ کرتے رہیں، افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیں، بھارتی میڈیا ہمارے سوشل میڈیا سے باتیں اٹھا کر مین اسٹریم میڈیا پر پروپیگنڈا کرتا ہے، اس لیے ہمیں احتیاط کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت سے متعلق آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ویڈیوز پھیلا کر صحت کی افواہیں پھیلائی گئیں، کورونا اب بھی پاکستان میں موجود ہے، اینٹی وائرس دوائیاں اب آگئی ہیں، سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ مناسب نہیں، صدر مملکت کو بلڈ پریشر اور شوگر ہے۔ذاتی معالج نے کہا کہ صدر مملکت کی صحت بالکل ٹھیک ہے، آصف زرداری کی ملاقاتوں پر پابندی ہے، صرف ڈاکٹرز کو ہی ان تک رسائی حاصل ہے، ماہر ڈاکٹرز کا پینل آصف زرداری کی صحت کو مانیٹر کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے اہل خانہ کو روزانہ کی بنیاد پر صحت سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھنے کی تصدیق کی گئی تھی۔صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا تھا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں، اور انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ ماہرین کی ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے اور صدر مملکت کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا، انہیں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جہاں ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں داخل کرلیا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’آئس ٹاور سے کھیت بچ گئے‘، گلگت بلتستان میں پانی کو محفوظ کرنے کا منفرد نظام

وفاقی وزیر مذہبی امور کا حج سے متعلق اہم اعلان

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز ، قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ فری کرنے کا اعلان

پی ڈی ایم ابھی تک نہیں ٹوٹی ، سربراہ اپوزیشن ، باقی حکومت میں ہیں ، مولانا فضل الرحمن

تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ، عاطف خان

کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

نواز اور شہباز شریف لندن جائیں گے ، اہم ملاقاتیں شیڈول

شدید اختلافات، ایک دوسرے پر سنگین الزامات، پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی

پاکستان میں صارفین کے لیے سولر پینلز کی وارنٹی کلیم کرنا مشکل کیوں؟

پی ٹی آئی کا 10 اپریل کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان

ہمارا ترقی میں ہدف کوئی صوبہ یا شہر نہیں پاکستان ہے، دانیال چودھری

کم عمر ڈرائیورز کے ہاتھوں ٹریفک حادثات میں بڑھتی اموات: ’ایسے واقعات کو روکنا ہے تو ملزمان کو بھی ویسی ہی سزا دی جائے‘

وزیراعظم جلد ایک اور خوشخبری کا اعلان کریں گے، عظمیٰ بخاری

پی ٹی آئی دور میں ملک میں ہر طرف تباہی تھی، وزیر دفاع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی