سر کٹوا دیں گے نہروں کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سر کٹوا دیں گے نہروں کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، کسی صورت نہروں کو نہیں بننے دیا جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانی سندھ کے کروڑوں لوگوں کی آکسیجن ہے، پنجاب حکومت اب تک واضح نہیں کر سکی پانی کہاں سے آئے گا، شہباز حکومت کے نہیں عوام کے ساتھ ہیں، نہروں پر سیاست کرنے والے زیادہ تر پیپلز پارٹی کیخلاف ہیں۔بولے کہ یہ جماعتیں کونسلر کی ایک نشست نہیں جیت سکتیں، بلاول بھٹو نے واضح کیا افراتفری قبول نہیں کریں گے، عظمیٰ بخاری پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ٹکراؤ چاہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ کینالز کسی صورت نہیں بننے دیے جائیں گے اور حکومت پنجاب کے منصوبوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے حکومت پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ واضح نہیں کر سکی کہ کینالز کے لیے پانی کہاں سے لایا جائے گا، مزید کہا کہ 18 اپریل کو حیدرآباد میں کینالز اور دہشت گردی کے خلاف ایک تاریخی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں عوامی حمایت کو اکٹھا کیا جائے گا۔وفاق کا نئی 6 نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھشرجیل انعام میمن نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں آئین پڑھنا چاہیے، حکومت پنجاب کا ایجنڈا پیپلز پارٹی اور وفاق کے درمیان تصادم پیدا کرنا ہے لیکن پیپلز پارٹی میچور سیاست کر رہی ہے اور عوامی مفادات کی حفاظت کرے گی۔خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا فوکس امن عامہ پر ہونا چاہیے، انہوں نے ماضی میں طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی وکالت کی تھی، جس سے بدامنی پھیلتی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور پیپلز پارٹی سندھ کے حقوق کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی، کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’آئس ٹاور سے کھیت بچ گئے‘، گلگت بلتستان میں پانی کو محفوظ کرنے کا منفرد نظام

وفاقی وزیر مذہبی امور کا حج سے متعلق اہم اعلان

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز ، قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ فری کرنے کا اعلان

پی ڈی ایم ابھی تک نہیں ٹوٹی ، سربراہ اپوزیشن ، باقی حکومت میں ہیں ، مولانا فضل الرحمن

تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ، عاطف خان

کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

نواز اور شہباز شریف لندن جائیں گے ، اہم ملاقاتیں شیڈول

شدید اختلافات، ایک دوسرے پر سنگین الزامات، پی ٹی آئی میں ہلچل مچ گئی

پاکستان میں صارفین کے لیے سولر پینلز کی وارنٹی کلیم کرنا مشکل کیوں؟

پی ٹی آئی کا 10 اپریل کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان

ہمارا ترقی میں ہدف کوئی صوبہ یا شہر نہیں پاکستان ہے، دانیال چودھری

کم عمر ڈرائیورز کے ہاتھوں ٹریفک حادثات میں بڑھتی اموات: ’ایسے واقعات کو روکنا ہے تو ملزمان کو بھی ویسی ہی سزا دی جائے‘

وزیراعظم جلد ایک اور خوشخبری کا اعلان کریں گے، عظمیٰ بخاری

پی ٹی آئی دور میں ملک میں ہر طرف تباہی تھی، وزیر دفاع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی