امریکی صدر نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے براہِ راست بات چیت بہتر ہوگی کیونکہ یہ تیز تر عمل ہے اور اس سے دوسرے فریق کو بہتر سمجھنے کا موقع ملتا ہے، بہ نسبت اس کے کہ کسی مصالحت کار کے ذریعے بات کی جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پہلے مصالحت کاروں کو استعمال کرنا چاہتا تھا، مگر شاید اب ایسا نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا کہ ایران براہِ راست بات چیت پر آمادہ ہوجائے گا۔اس سے قبل، ایران نے براہِ راست مذاکرات کا امکان مسترد کردیا تھا، تاہم بالواسطہ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا نے بالواسطہ بات چیت پر اتفاق کرلیا ہے، اور یہ مذاکرات عمان میں منعقد ہوں گے جن کے اگلے تین ہفتوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔مارچ کے آغاز میں، صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے لیے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایران سے دو طریقوں سے نمٹا جا سکتا ہے پہلا عسکری راستہ اور دوسرا معاہدہ کرنا۔ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، ان کے مطابق، ایرانی عوام بہت اچھے لوگ ہیں۔ تاہم، صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ اگر جوہری معاہدہ نہ کیا گیا تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں ایران کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ: اسرائیلی حملے میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 60 فلسطینی شہید

پیزا کا آرڈر بھولنے کے باوجود پاکستانی نے بھارتی ڈلیوری بوائے کو 100 ڈالرز کیوں دیے؟ ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لئے

امریکہ نے کس پر کتنا ٹیرف لگایا؟ مکمل فہرست ! 2 ہزار آبادی والے جزیرے کو بھی نہ بخشا

چین کے اعلان کے بعد عالمی تجارتی جنگ میں شدت، سٹاک مارکیٹس میں مزید گراوٹ

2025 میں سیر و تفریح کے لیے گلگت بلتستان سمیت دنیا کے 25 بہترین مقامات

امریکی صدر نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی

’فلڈنگ دا زون‘: ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی جو ان کے ناقدین کو الجھائے رکھتی ہے

انڈیا: مدھیہ پردیش کے کنویں میں ایک ایک کر کے اُترنے والے 8 افراد زہریلی گیس کے باعث ہلاک

پاکستان چارسال کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

ٹرمپ کی ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش

عمرہ و عازمین حج کیلئے اردو سمیت 16 زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ جاری

نو مسلم عید اور رمضان میں خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں۔۔ نیو مسلم سرکل تنظیم کیا ہے اور کس طرح کام کرتی ہے؟

ٹرمپ کے ٹیرف سے وہ جزیرہ بھی نہ بچ سکا جہاں صرف پینگوئن رہتے ہیں: ’وہاں 10 سال سے کوئی انسان نہیں گیا‘

امریکا جانا ہوا آسان،ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

افغانستان اور پاکستان میں نیٹو اور سوویت اسلحے کی سمگلنگ جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی