پاکستان کا دہشتگرد گروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ


پاکستان نے مہلک غیر قانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس سے خطاب میں پاکستانی مشن کے قونصلر عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیار ہیں۔ پاکستانی مشن کے قونصلر عاطف رضا نے کہا امریکی انخلا کے وقت افغانستان میں چھوڑے گئے مہلک ہتھیار پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، اور دہشت گرد تنظیموں کو ہمارے مخالف ملک سے بیرونی امداد اور مالی معاونت حاصل ہے۔پاکستان نے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف عالمی اقدام کیا جائے، اور دہشت گرد گروہوں کی ان ہتھیاروں تک رسائی کو روکا جائے، اور غیر قانونی ہتھیاروں کی بلیک مارکیٹ کو بند کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔عاطف رضا نے بیان میں کہا کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گرد تنظیم ہے، جو افغانستان سے کارروائیاں کرتی ہے، پاکستان کو کالعدم بی ایل اے، مجید بریگیڈ کے ذریعے جدید اور مہلک ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا دہشت گرد گروہوں کے پاس غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں، یہ اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیار ہیں، جو افغانستان میں چھوڑے گئے تھے، اور اب یہ ہتھیار پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔پاکستان نے بین الاقوامی شراکت داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ چھوڑے گئے ہتھیاروں کو بازیاب کرایا جائے، اور چھوٹے، ہلکے غیر قانونی ہتھیاروں کے مسئلے کو جامع طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی

پانی کی کمی، پنجاب میں نئے کار واش سٹیشنز پر پابندی عائد

 سر کٹوا دیں گے نہروں کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، شرجیل میمن

پاکستان ریلوے کا خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان

وفاقی حکومت نے لاہورمیں 5 احتساب عدالتوں کو ختم کردیا

کارواش مالکان خشک سالی کی زد میں

نوازشریف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارک باد

سعودیہ نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر ویزہ پابندی لگا دی

اختر مینگل ریڈ زون احتجاج کی ضد پر قائم رہے تو حکومت کے پاس مزید آپشن موجود ہیں، شاہد رند

آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پاکستان کا پروگرام ہے، وزیر خزانہ

صدر مملکت کی صحت سے متعلق افواہوں پر ڈاکٹر عاصم کا اہم بیان

کراچی میں معمولی ٹریفک حادثے پر خاتون ڈرائیور نے فائرنگ کر دی

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم طلبا کے خلاف آپریشن شروع

کینالز کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے

جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر ہو جائیں گے: وزیر خزانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی