پی ایس ایل پر تنقید، فرنچائز اونرز آپس میں الجھ پڑے


ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر تنقید کے بعد ایک اور فرنچائز مالک نے اپنے لب کشائی کردی۔ سابق چیمئین ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ملتان سلطانز کے اونر علی ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے، ہم سب بطور فرنچائز مالکان اسکا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ہم پر شک کیا گیا، بھارت اور کچھ دیگر ٹی وی چینلز سے تنقید کا سامنا رہا لیکن سب سے زیادہ دکھ تب ہوتا ہے جب ہمارا ہی ایک ساتھی، ٹیم کا مالک لیگ کا مذاق اْڑاتا اور توہین کرتا ہے۔سلمان اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ترقی کررہی ہے، یہ ہمارا فخر ہے، سلمان نصیر اور پی سی بی کی ٹیم لیگ کو بلندیوں پر لے جانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہے، منفی باتوں اور تنقید کے بجائے ہمیں بطور ٹیم مالکان ان کی حمایت کرنی چاہیے۔خیال رہے کہ دو روز قبل ایک انٹرویو میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بورڈ کے فرنچائز کے رینٹل ماڈل پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔علی ترین کا کہنا تھا کہ لیگ کی تمام فرنچائزز فی الحال ایک "رینٹل ماڈل" پر چل رہی ہے، جس میں ٹیموں کے مالکان کو حقیقی ملکیت حاصل نہیں، ہم سال فرنچائز اونرز ٹیموں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے رینٹ (یعنی کرایا) ادا کرتے ہیں، اگر نہ دیں تو ہمیں کوئی مالکانہ حقوق چھن جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

فاطمہ ثنا کی آل راؤنڈ پرفارمنس: پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

اوبر کا ’توہین آمیز‘ یوٹیوب اشتہار، رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

اثر و رسوخ ہوتا تو آج میں پی سی بی کا چیئرمین ہوتا: شاہد آفریدی

چیئرمین پی سی بی کا اگلا امید وار کون ہوگا؟

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے ہرا دیا

امپائرز سے بدتمیزی پر معروف کرکٹر پر بڑا جرمانہ عائد

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے ہرا کر فتح سمیٹ لی

کراچی کنگز بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی ناکام، لاہور قلندرز 65 رنز سے کامیاب

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

باب وولمر جیسا کوچ کرکٹ کی تاریخ میں شائد ہی کوئی ہو، کامران اکمل

میچ میں کامیابی کے بعد شاہین آفریدی کے بیٹے کی اسٹیڈیم میں پہلی جھلک

آئی پی ایل میں بیٹس کی جانچ کا نیا رجحان، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

آئی پی ایل میں رنز کے انبار کے بعد بیٹ چیک کرنے کا فیصلہ: ’اب اس کھیل کو کرکٹ نہیں صرف بلے بازی کہنا چاہیے‘

آئی پی ایل میں رنز کے انبار کے بیچ بلے بازوں کے بیٹ چیک کرنے کا فیصلہ: ’اب اس کھیل کو کرکٹ نہیں بیٹنگ کہنا چاہیے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی