اثر و رسوخ ہوتا تو آج میں پی سی بی کا چیئرمین ہوتا: شاہد آفریدی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر اُن کا اثر رسوخ ہوتا تو وہ آج پی سی بی کے چیئرمین ہوتے۔گلگت بلتستان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا ’کیا مجھے اچھا لگے گا کہ میں پی سی بی کے پاس جاؤں اور کہوں کہ مجھے نوکری چاہیے، عزت دینے سے عزت ملتی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’مجھے ان چیزوں کا شوق نہیں اور نہ ہی مجھے کرسی کا لالچ ہے، نہ مجھے ان کے کانٹریکٹ چاہییں، میرے پاس سب کچھ ہے، مجھے پی سی بی میں کبھی موقع ملا تو میں صرف پاکستان اور پلیئرز کی خاطر آؤں گا۔‘آفریدی نے کہا کہ ’ہمارے دور میں قومی کرکٹ ٹیم میں میچ ونر بہت تھے، اب اتنے میچ ونرز نہیں۔ اگر آپ کہیں کہ بابر رن کرے گا یا شاہین آؤٹ کرے گا تو ہی ہم جیتیں گے ایسا نہیں ہو سکتا، یہ ایک ٹیم گیم ہے۔‘پاکستان کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں نچلے لیول میں تگڑے لوگ چاہیں تاکہ وہ پلیئرز کی اچھی ٹریننگ کر سکیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کا سٹرکچر کسی بیوروکریٹ کو دیا جائے تو کسی کو سمجھ نہیں آئے گی۔‘شاہد آفریدی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ’پی سی بی کا چیئرمین جو بھی آتا ہے وہ سیاسی بنیاد پر آتا ہے، چہرے بدلنے سے سسٹم نہیں بدلتا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن یہ ٹیلنٹ ضائع بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے۔ گلگت بلتستان میں اگر ٹیلنٹ ہوا تو وہ ضائع نہیں ہوگا۔‘انہوں نے گلگت بلتستان کی حکومت سے درخواست کی کہ ’یہاں بچے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو گراؤنڈ فراہم کیے جائیں تاکہ ٹیلنٹ کو آ گے لایا جا سکے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان کی کبڈی میں فتح، سہ ملکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پی ایس ایل: حسن علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

خوف کا دوسرا نام میلکم مارشل: وہ خطرناک ترین بولر جنہوں نے گیٹنگ کی ناک توڑ دی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے 56 رنز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف

18سال بعد ملنے والی نیشنل گیمز کی میزبانی ایک بار پھر ملتوی

بابراعظم کی کراچی کنگز سے علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی

فاطمہ ثنا کی آل راؤنڈ پرفارمنس: پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

فاطمہ ثنا کی آل راؤنڈ پرفارمنس: پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

اوبر کا ’توہین آمیز‘ یوٹیوب اشتہار، رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

اثر و رسوخ ہوتا تو آج میں پی سی بی کا چیئرمین ہوتا: شاہد آفریدی

چیئرمین پی سی بی کا اگلا امید وار کون ہوگا؟

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے ہرا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی