میچ میں کامیابی کے بعد شاہین آفریدی کے بیٹے کی اسٹیڈیم میں پہلی جھلک


15 اپریل منگل کو کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ ہوا جس میں قلندرز نے 65 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر میچ کے بعد اسٹیڈیم کے کچھ مناظر شیئر کیے گئے جس میں شاہین کی گود میں ان کا بیٹا عالیار آفریدی موجود ہے۔ وائرل تصاویر میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو شاہین کے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ان تصاویر میں شاہد آفریدی کی دو چھوٹی بیٹیاں بھی موجود ہیں جو گزشتہ رات کراچی اور لاہور کا میچ دیکھنے کراچی کے اسٹیڈیم آئی تھیں۔میچ میں فتح کے بعد شاہین آفریدی اور انشا کے بیٹے کی اسٹیڈیم سے پہلی بار تصاویر وائرل یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی بیٹے کے ہمراہ ایسی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں جس میں عالیار کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا تھا جب کہ اب اسٹیڈیم سے یہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان کی کبڈی میں فتح، سہ ملکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پی ایس ایل: حسن علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

خوف کا دوسرا نام میلکم مارشل: وہ خطرناک ترین بولر جنہوں نے گیٹنگ کی ناک توڑ دی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے 56 رنز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف

18سال بعد ملنے والی نیشنل گیمز کی میزبانی ایک بار پھر ملتوی

بابراعظم کی کراچی کنگز سے علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی

فاطمہ ثنا کی آل راؤنڈ پرفارمنس: پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

فاطمہ ثنا کی آل راؤنڈ پرفارمنس: پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

اوبر کا ’توہین آمیز‘ یوٹیوب اشتہار، رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

اثر و رسوخ ہوتا تو آج میں پی سی بی کا چیئرمین ہوتا: شاہد آفریدی

چیئرمین پی سی بی کا اگلا امید وار کون ہوگا؟

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے ہرا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی