امریکا میں بھارتی سی ای او انتہائی شرمناک حرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا


بوسٹن میں سامنے آنے والے ایک پرتعیش قحبہ خانے کے سکینڈل میں بھارتی نژاد امریکی شہری انوراگ باجپئی کی گرفتاری نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انوراگ باجپئی جو کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی گریڈینٹ کے سی ای او ہیں، ان درجنوں افراد میں شامل ہیں جن پر عدالت میں پیش کیے گئے دستاویزات میں جنسی خدمات کے لیے فی گھنٹہ سینکڑوں ڈالر ادا کرنے کا الزام ہے۔رپورٹس کے مطابق انوراگ باجپئی بوسٹن میں واقع ایک پوش علاقے میں چلنے والے قحبہ خانے کے مستقل گاہک تھے، جہاں وہ مبینہ طور پر ایشیائی خواتین کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے فی گھنٹہ تقریباً تقریباً 600 امریکی ڈالر ادا کرتے تھے۔انوراگ باجپئی نے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی ) سے مکینیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ اپنے کیریئر کا آغاز ایم آئی ٹی اور یونیورسٹی آف میسوری میں ریسرچر کی ذمہ داریوں سے کر چکے ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد گریڈینٹ کمپنی کو اندرونی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، اور کئی حلقوں کی جانب سے انوراگ باجپئی کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔اس صورتحال کے جواب میں گریڈینٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں اپنے سی ای او کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیا کہ "ہم عدالتی نظام پر یقین رکھتے ہیں اور پُر اعتماد ہیں کہ یہ معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔ اس سے قطع نظر، گریڈینٹ ٹیکنالوجی میں جدت کے حصول اور صاف پانی کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھاتا رہے گا۔"

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا حکم

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

اڑتا ہوا جہاز جلنے لگا۔۔ خرگوش کی وجہ سے آگ کیسے لگی؟ ویڈیو

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران، تہران ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

پاکستان سے بے دخلی، دو بھائی ’اجنبی افغانستان‘ میں مستقبل کے لیے فکرمند

’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

امریکہ کی جانب سے 245 فیصد تک ٹیرف کی دھمکیوں کو نظر انداز کریں گے، چین

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی