یورپی یونین نے امریکہ پر جوابی ٹیرف کا منصوبہ روک دیا، واشنگٹن اور بیجنگ بدستور آمنے سامنے


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی یونین اور دیگر ممالک کی اشیاء پر عائد کردہ نئے ٹیرف 90 دن کے لیے روکنے کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے بھی جوابی ٹیرف بھی روک دیے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو دیگر ممالک پر ٹیرف روکنے کے ساتھ ساتھ چین پر مزید 125 فیصد ڈیوٹیز فوری طور پر عائد کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد ایشیا اور یورپ کی سٹاک مارکیٹس میں ایک مایوسی کے وقفے کے بعد تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔یورپی یونین جسے واشنگٹن کی جانب سے نئے 20 فیصد ٹیرف کا سامنا تھا، نے ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹرن کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ’عالمی معیشت کے استحکام کی جانب اہم قدم‘ قرار دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے حیران کن اقدام کے بعد یورپی یونین نے امریکہ کی 20 ارب یورو مالیت کی اشیاء پر ٹیرف کو 90 دن کے لیے روک دیا ہے۔یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم بات چیت کو ایک موقع دینا چاہیں گے۔‘اس کے ساتھ ساتھ انہوں خبردار کیا ہے کہ ’اگر مذاکرات تسلی بخش نہ ہوئے تو ہمارے جوابی اقدامات مؤثر ہو جائیں اور اس حوالے سے ہمارے پیش نظر ہر طرح کی آپشنز موجود ہیں۔‘یورپی یونین کے علاوہ بعض دیگر ممالک بھی امریکہ سے بات چیت کی کوشش کر رہے ہیں۔یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان نے کہا کہ ’اگر مذاکرات تسلی بخش نہ ہوئے تو ہمارے جوابی اقدامات مؤثر ہو جائیں‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے رجوع کو ’ایک خوش آئند وقفہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا 28 اپریل کو انتخابات کے بعد نئے معاشی معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز کرے گا۔‘اُدھر ویت نام نے بھی امریکہ کے ساتھ تجارتی بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ پاکستان اس سلسلے میں اپنا وفد واشنگٹن بھیج رہا ہے۔چین اور امریکہ بدستور آمنے سامنےڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹرن کے باوجود چین کے ساتھ امریکہ کی تجارتی رسہ کشی میں کوئی کمی نہیں آئی۔چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف کو ’یوری دنیا کی منشاء کے مغائر اور دنیا کے خلاف‘ قرار دیا تھا۔چین کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)چین نے جمعرات کو ہالی وُڈ کو بھی اپنی ٹارگٹ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہالی وُڈ کی فلموں کی درآمد میں بھی ’مناسب کمی‘ لائے گا۔تاہم چین کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہے یونگقیان نے کہا ہے کہ ’ہم توقع کرتے ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ بہتر رویہ اپنائے گا اور باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور وِن ون کوآپریشن تک پہنچنے کی کوشش کرے گا اور اختلاقات کو بات چیت اور مشاورت سے حل کیا جائے گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا کا انکشاف

چوہے اور لال بیگ بھی ہیں۔۔ بھارت میں ٹرین کا سفر کیسا گزرا؟ فرینچ سیاح نے ویڈیو بنا کر سچائی پوری دنیا کو دکھا دی

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے ’لاکھوں ریال ڈوب سکتے ہیں‘

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا

’افغانستان میں اصل طاقت‘: روس اب طالبان کو دہشتگرد تنظیم کیوں نہیں سمجھتا؟

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

چِپس کی جنگ اور ٹرمپ کی حکمت عملی: امریکہ جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایشیا کا مقابلہ کر پائے گا؟

اڑتا ہوا جہاز جلنے لگا۔۔ خرگوش کی وجہ سے آگ کیسے لگی؟ ویڈیو

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران، تہران ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

پاکستان سے بے دخلی، دو بھائی ’اجنبی افغانستان‘ میں مستقبل کے لیے فکرمند

’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

امریکہ کی جانب سے 245 فیصد تک ٹیرف کی دھمکیوں کو نظر انداز کریں گے، چین

شناختی کارڈ کی جگہ نیا سسٹم تیار، تجربہ کامیاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی