پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت لی


پاکستان کے نورزمان نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔نور زمان نے مصری حریف کریم التر کے خلاف دو سیٹ ہارنے کے بعد 2-3 سے فتح سمیٹی۔اس موقع پر نور زمان کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں نے ایونٹ جیت لیا ہے، جب میں دو سیٹ پیچھے تھا تو میرے دماغ میں چل رہا تھا کہ جو میں نے محنت کی ہے اسے شو کروں، الحمد للہ میں نے وہ شو کیا ہے۔‘’جب میں دو سیٹ پیچھے تھا تو میری حکمت عملی تھی کہ میں ہار جیت کو ذہن پر سوار کیے بغیر فائٹ بیک کروں، اور الحمد للہ میں نے وہ کیا ہے۔‘    View this post on Instagram           A post shared by World Squash (@worldsquashofficial)اس سے قبل کراچی میں چیمپئن شپ کے مینز سیمی فائنل میں نور زمان نے ملائیشیا کے چنداران کےخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ نور زمان نے پہلا گیم 6-11 سے جیتا اور دوسرے گیم میں بھی 2-11 سے کامیابی حاصل کی۔تیسرے گیم میں بھی نورزمان کو 4-6 سے برتری حاصل تھی لیکن چندارن انجری کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہوگئے اور نورزمان فائنل میں پہنچ گئے تھے۔دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے کریم التورکی نے ہم وطن اور ٹاپ سیڈ ابراہیم الکبانی کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا دیا تھا۔ کریم التورکی کی کامیابی کا سکور 11-7، 2-11، 8-11 اور 5-11 رہا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10 میں کون سا کھلاڑی ابھرے گا، کون ڈوبے گا؟ عامر خاکوانی کا تجزیہ

آئی سی سی نے وطن سے دور افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی

پی ایس ایل 10: اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ

ارسلان نصیر کا پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

ارسلان نصیر کا کراچی پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: اسٹیڈیم بھرنے کیلئے پی سی بی کا انوکھا اقدام

پی ایس ایل 10: پی سی بی کا اسٹیڈیم بھرنے کیلئے انوکھا اقدام

کراچی کنگز کی دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کے خلاف کامیابی

 اردن کار ریلی میں شریک سعودی ڈرائیور یزید الراجحی حادثے میں زخمی

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 80 رنز سے فتح

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی بڑی ہار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 80 رنز سے کامیابی

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی بڑی ہار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 80 رنز سے فتح

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی بڑی ہار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 80 رنز کے بڑے مارجن سے کامیاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی