پی ایس ایل 10: اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کے باؤلنگ ایکشن کو پھر مشکوک رپورٹ کردیا گیا ہے تاہم قوانین کے مطابق اگلے میچز میں وہ باؤلنگ کرسکتے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز اور لاہور قلندر میچ کے دوران گراونڈ امپائرز احسن رضا اور کرس براؤن نے کوئٹہ گلیڈی اییٹرز کے اسپنر عثمان طارق کے مشتبہ باؤلنگ ایکشن کو رپورٹ کیا۔قوانین کے مطابق عثمان مستقبل کے میچز میں باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں تاہم اگر انہیں دوبارہ رپورٹ کیا گیا تو وہ باؤلنگ سے معطل کر دیے جائیں گے اور دوبارہ باؤلنگ شروع کرنے سے پہلے انہیں آئی سی سی سے منظور شدہ لیب سے کلیئرنس حاصل کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن گزشتہ سال پی ایس ایل 9 کے موقع پر بھی مشکوک رپورٹ کیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان 6 مارچ 2024کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی تھی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے تھے۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اچھا آغاز نہ مل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 140 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

لاہورقلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے بڑا ہدف

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے ہرا دیا

سرفراز ٹیم ڈائریکٹر! کیوں؟ ملک کے فینز بھڑک اٹھے

کولن منرو نے شاداب خان کو کیا مشورہ دیا؟

دھونی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انڈین ایتھلیٹکس کو بڑا جھٹکا، ممنوعہ ڈرگس استعمال کرنے پر دو اہم کھلاڑی نااہل

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

پی ایس ایل 10 میں کون سا کھلاڑی ابھرے گا، کون ڈوبے گا؟ عامر خاکوانی کا تجزیہ

آئی سی سی نے وطن سے دور افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی

پی ایس ایل 10: اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ

ارسلان نصیر کا پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

ارسلان نصیر کا کراچی پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: اسٹیڈیم بھرنے کیلئے پی سی بی کا انوکھا اقدام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی