سرفراز ٹیم ڈائریکٹر! کیوں؟ ملک کے فینز بھڑک اٹھے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 43 سالہ آل راؤنڈر شعیب ملک کے بطور پلئیر کھیلنے اور سرفراز کو ٹیم ڈائریکٹر بنانے پر فینز بھڑک اُٹھے۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 37 سالہ سرفراز احمد کو فرنچائز کو ٹیم ڈائریکٹر بنانے کا اعلان کیا جبکہ پلئیرز ڈرافٹ میں فرنچائز نے 43 سالہ شعیب ملک کو پِک کیا۔فرنچائز کے اس اقدام پر انہیں فینز کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کئی صارفین نے کہا کہ انہیں کراچی کا پلئیر ہونے کی وجہ سے اس سلوک کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ادھر نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اٹھایا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو عمر رسیدہ کرکٹرز کو کھلانے اور انہیں سلیکٹ کرنے کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، آل راؤنڈر ڈومیسٹک کرکٹ میں اسٹالینز کے ٹیم مینٹور رہ چکے ہیں جبکہ پی ایس ایل میں وہ بطور پلئیر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔محمد یوسف نے کہا کہ شعیب ملک کو بطور پلئیر پی ایس ایل کھیلنا مفادات کا تصادم ہے، اگر آپ ایسے مجھے کھیلنے کو کہیں تو میں بھی تیار ہوں۔ واضح رہے کہ شعیب ملک رواں ایڈیشن میں بطور پلئیر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے ابتدائی دو میچز میں محض 14 رنز بنائے ہیں اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

لاہورقلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے بڑا ہدف

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے ہرا دیا

سرفراز ٹیم ڈائریکٹر! کیوں؟ ملک کے فینز بھڑک اٹھے

کولن منرو نے شاداب خان کو کیا مشورہ دیا؟

دھونی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انڈین ایتھلیٹکس کو بڑا جھٹکا، ممنوعہ ڈرگس استعمال کرنے پر دو اہم کھلاڑی نااہل

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

پی ایس ایل 10 میں کون سا کھلاڑی ابھرے گا، کون ڈوبے گا؟ عامر خاکوانی کا تجزیہ

آئی سی سی نے وطن سے دور افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی

پی ایس ایل 10: اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ

ارسلان نصیر کا پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

ارسلان نصیر کا کراچی پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: اسٹیڈیم بھرنے کیلئے پی سی بی کا انوکھا اقدام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی