پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10  کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور کے 220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کوئٹہ کی جانب ریلی روسو 44 اور کوشال مینڈس 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فہیم اشرف 21، شعیب ملک 14 اور عقیل حسین 13 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے رشاد حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفرید، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے دو دو وکٹیں حاصل کی جبکہ حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیج دیا۔قبل ازیں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے تھے۔قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 39 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی۔  سم بلنگز نے 19 گیندوں پر شاندار نصف سینچری سکور کی۔  اسد شفیق نے 20 گیندوں پر 37 اور ڈیرل مچل نے 23 گیندوں پر اتنے ہی رنز بنائے۔ محمد نعیم نے 10 اور سکندر رضا چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے دو دو جب کہ عثمان طارق اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ خیال رہے پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے گذشتہ روز  پشاورزلمی کو 80 رنز سے مات دی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

لاہورقلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے بڑا ہدف

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے ہرا دیا

سرفراز ٹیم ڈائریکٹر! کیوں؟ ملک کے فینز بھڑک اٹھے

کولن منرو نے شاداب خان کو کیا مشورہ دیا؟

دھونی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انڈین ایتھلیٹکس کو بڑا جھٹکا، ممنوعہ ڈرگس استعمال کرنے پر دو اہم کھلاڑی نااہل

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

پی ایس ایل 10 میں کون سا کھلاڑی ابھرے گا، کون ڈوبے گا؟ عامر خاکوانی کا تجزیہ

آئی سی سی نے وطن سے دور افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی

پی ایس ایل 10: اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ

ارسلان نصیر کا پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

ارسلان نصیر کا کراچی پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: اسٹیڈیم بھرنے کیلئے پی سی بی کا انوکھا اقدام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی