پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے ہرا دیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  نے پشاور زلمی کو رنز سے ہرا دیا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی  کی پوری ٹیم اسلام آباد یونائیٹد کی جانب سے دیے گئے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 47 گیندوں پر 87 رنز کی شاندار اننگز اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ زلمی کا کوئی بلے باز یونائیٹڈ کے گیند بازوں کے سامنے ٹک نہیں سکا۔مچل اوون 10 اور حسین طلعت نے 13 رنز بنائے۔زلمی کے باقی سارے بلے باز ڈبر فیگر میں داخل نہیں ہوسکے۔ یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے تین، شاداب خان اور بین دوارشوس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جیسن ہولڈر، سعد مقصود اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیج دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی اننگ کھیلی۔ (فوٹو: اے ایف پی)قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 244 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی اننگ کھیلی۔صاحبزادہ فرحان کی اننگز میں میں 13 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔انہوں نے 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔کولن منرو 40 اور سلمان آغا 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے جوزف اور حسین طلعت نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2 پوائنٹس ہیں جب کہ پشاور زلمی جیت کی منتظر ہے۔بابر اعظم کی ٹیم پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست ہوئی تھی جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو ہرایا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

لاہورقلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے بڑا ہدف

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے ہرا دیا

سرفراز ٹیم ڈائریکٹر! کیوں؟ ملک کے فینز بھڑک اٹھے

کولن منرو نے شاداب خان کو کیا مشورہ دیا؟

دھونی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انڈین ایتھلیٹکس کو بڑا جھٹکا، ممنوعہ ڈرگس استعمال کرنے پر دو اہم کھلاڑی نااہل

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

پی ایس ایل 10 میں کون سا کھلاڑی ابھرے گا، کون ڈوبے گا؟ عامر خاکوانی کا تجزیہ

آئی سی سی نے وطن سے دور افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی

پی ایس ایل 10: اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ

ارسلان نصیر کا پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

ارسلان نصیر کا کراچی پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: اسٹیڈیم بھرنے کیلئے پی سی بی کا انوکھا اقدام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی