کولن منرو نے شاداب خان کو کیا مشورہ دیا؟


پشاور زلمی کے خلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے کہا ہے کہ شاداب خان کو بیٹنگ میں خود کو مزید موقع دینا چاہیے۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سابق پلیئر کولن منرو نے کہا کہ شاداب خان مکمل آل راؤنڈر ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کو اچھا لک آفٹر کرتے ہیں، انھیں بیٹنگ میں خود کو مزید موقع دینا چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف میچ میں شاداب خان نے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم انھیں بیٹنگ کا موقع نہیں ملا تھا، اور ان کی کپتانی میں ٹیم نے 102 رنز سے فتح حاصل کر لی تھی۔ کولن منرو نے کہا شاداب خان ایسے کپتان ہیں جو صورت حال کو پرکھتے ہیں، انھیں بیٹنگ میں بھی خود کو موقع دینا چاہیے کیوں کہ انھوں نے نمبر 4 پر ماضی میں بہت اچھی بیٹنگ پرفارمنس دی ہوئی ہیں۔صاحبزادہ فرحان کے بارے میں کولن منرو نے کہا ’’ان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، ان کا ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی خوش قسمتی ہے، صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شان دار پرفارمنس دکھائی۔‘‘کولن کا کہنا تھا کہ مسلسل 2 میچوں میں کامیابی سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا اعتماد بڑھا ہے، راولپنڈی کنڈیشنز کے بارے میں انھوں نے کہا کہ پچز بھی سلو ہیں اور خشکی ہے، اسکور کرنا مشکل ہو رہا ہے۔شائقین کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہاں کے شائقین بہت شان دار ہیں، یہ بابر اعظم کے مداح بہت ہیں، پشاور زلمی کو ہر جگہ شائقین سپورٹ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے پشاور زلمی کے خلاف شان دار سنچری اسکور کرتے ہوئے 106 رنز بنائے، جب کہ خود کولن منرو نے 40 رنز بنائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

شاداب خان کا اپنی پرفارمنس سے متعلق بڑا بیان

14 سال کی عمر میں ڈیبیو، نوجوان کرکٹر نے سب کو حیران کر دیا

راشد لطیف کا میچ فکسنگ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا اعلان

پویلین سے محمد اظہرالدین کا نام ہٹانے کا فیصلہ: ’دُعا کرتا ہوں کہ دنیا میں ایسا کسی بھی کرکٹر کے ساتھ نہ ہو‘

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کون ہیں؟

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

ایرن ہالینڈ نے حسن علی کو 'جوکر' قرار دے دیا

رابعہ نور انٹرنیشنل کک باکسر اسپانسر لینے میں کامیاب

اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ، سابق کپتان کا عدالت جانے کا اعلان

پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار دے دیا

علی رضا اور ویبھو سوریاونشی: پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑیوں کی دھوم

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر, پاکستان کے ہاتھوں بنگلادیش کوشکست

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائےگی، محسن نقوی

پاکستان کی کبڈی میں فتح، سہ ملکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی