14 سال کی عمر میں ڈیبیو، نوجوان کرکٹر نے سب کو حیران کر دیا


14 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) میں میچ کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ 19 اپریل بروز ہفتہ کو آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔یہ میچ ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ساوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کیھلا گیا۔اس میچ میں سب کی توجہ کا مرکز 14 سال اور 23 دن کے نوجوان کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی کا راجستھان کی فائنل الیون میں شامل ہونا تھا۔لکھنؤ سپر جائنٹس نے راجستھان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز اسکو رکیے۔پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کے ساتھ ہی 14 سالہ ویبھوو سوریاونشی آئی پی ایل میچ کھیلنے والے سب سے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔اس سے قبل آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز اسپنر پریاس رائے برمن کے پاس تھاجنھوں نے 2019 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے 16 سال 154 دن کی عمر میں صرف ایک میچ کھیلا تھا۔سوریاونشی نے 14 سال اور 23 دن کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کیا ہے۔گزشتہ ماہ 14 سال کے ہونے والے ویبھوو سوریاونشی نے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان کی جانب سے اوپننگ کی اور آئی پی ایل میں اپنی پہلی ہی گیند پر چکھا لگا کر اپنی آمد کا اعلان کیا۔سوریاونشی نے اننگز کے پہلے ہی اوور میں فاسٹ بولر شاردل ٹھاکر کو اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا۔ اس میچ میں انہوں نے محض 20 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔سوریاونشی کی اس اننگز میں 3 چھکے اور2 چوکے شامل تھے۔181 رنز کے ہدف کے جواب میں راجستھان کی ٹیم صرف 2 رنز سے میچ ہار گئی لیکن سوریاونشی نے اپنے شاندار ڈیبیو سے سب کے دل جیت لیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

شاداب خان کا اپنی پرفارمنس سے متعلق بڑا بیان

14 سال کی عمر میں ڈیبیو، نوجوان کرکٹر نے سب کو حیران کر دیا

راشد لطیف کا میچ فکسنگ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا اعلان

پویلین سے محمد اظہرالدین کا نام ہٹانے کا فیصلہ: ’دُعا کرتا ہوں کہ دنیا میں ایسا کسی بھی کرکٹر کے ساتھ نہ ہو‘

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کون ہیں؟

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

ایرن ہالینڈ نے حسن علی کو 'جوکر' قرار دے دیا

رابعہ نور انٹرنیشنل کک باکسر اسپانسر لینے میں کامیاب

اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ، سابق کپتان کا عدالت جانے کا اعلان

پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار دے دیا

علی رضا اور ویبھو سوریاونشی: پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑیوں کی دھوم

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر, پاکستان کے ہاتھوں بنگلادیش کوشکست

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائےگی، محسن نقوی

پاکستان کی کبڈی میں فتح، سہ ملکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی