رابعہ نور انٹرنیشنل کک باکسر اسپانسر لینے میں کامیاب


چیئرمین بلدیہ ٹاون عبدالکریم آسکانی نے انٹرنیشنل کک باکسر رابعہ نور کو آذربائجان میں ہونے والی چیمپئن شپ کے لئے اسپانسر کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کک باکسر، گولڈ میڈلسٹ اور ایشیئن چیمپئن رابعہ نور جو کہ متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، آئندہ ماہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والی "بلڈ ٹو بلڈ” انٹرنیشنل چیلنج فائٹ میں شرکت کریں گی۔بلدیہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی رابعہ نور، جنہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، کو چیئرمین بلدیہ ٹاؤن عبدالکریم آسکانی نے اسپانسر کر دیا ہے۔ چیئرمین کی جانب سے رابعہ نور کو ائیر ٹکٹ اور دیگر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی تا کہ وہ 10 مئی کو ہونے والی فائٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہوں۔چیئرمین عبدالکریم آسکانی نے کہا ہے کہ ہم اپنی بیٹیوں اور خواتین کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں، رابعہ نور جیسے باصلاحیت کھلاڑی ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں اور ہم ان کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے چیئرمین کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر ادارے بھی اسی جذبے کے تحت خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کون ہیں؟

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

ایرن ہالینڈ نے حسن علی کو 'جوکر' قرار دے دیا

رابعہ نور انٹرنیشنل کک باکسر اسپانسر لینے میں کامیاب

اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ، سابق کپتان کا عدالت جانے کا اعلان

پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار دے دیا

علی رضا اور ویبھو سوریاونشی: پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑیوں کی دھوم

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر, پاکستان کے ہاتھوں بنگلادیش کوشکست

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائےگی، محسن نقوی

پاکستان کی کبڈی میں فتح، سہ ملکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پی ایس ایل: حسن علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

خوف کا دوسرا نام میلکم مارشل: وہ خطرناک ترین بولر جنہوں نے گیٹنگ کی ناک توڑ دی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے 56 رنز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی