پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائےگی، محسن نقوی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، اس بات کا معاہدہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمن ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی، بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرے گا کہ کہاں کھلانا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے سوا کسی بھی جگہ کھیلنےکو تیار ہیں۔ویمن ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ایک ہو کر کھیلے تو اسی طرح کا نتیجہ آتا ہے، ویمن کرکٹرز کو انعام ملے گا یہ اُن کا حق ہے، یہ ہر ٹیم کے لیے ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں تو پھر ایک ٹریک پر آئے ہیں۔ اسی طرح دوسری ٹیموں انڈر 19 شاہین اور قومی ٹیم کے نتائج بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے حوالے سے آئندہ اہم فیصلے ہوں گے۔ عاقب جاوید سے عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی تھی، یہ عارضی فیصلہ تھا، آئندہ ہفتے اس بارے میں دیکھتے ہیں۔محمد رضوان سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میں اس بارے میں کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔ گفتگو سے قبل محسن نقوی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہےکہ آپ ورلڈکپ میں ایسی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کون ہیں؟

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

ایرن ہالینڈ نے حسن علی کو 'جوکر' قرار دے دیا

رابعہ نور انٹرنیشنل کک باکسر اسپانسر لینے میں کامیاب

اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ، سابق کپتان کا عدالت جانے کا اعلان

پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار دے دیا

علی رضا اور ویبھو سوریاونشی: پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑیوں کی دھوم

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر, پاکستان کے ہاتھوں بنگلادیش کوشکست

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائےگی، محسن نقوی

پاکستان کی کبڈی میں فتح، سہ ملکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پی ایس ایل: حسن علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

خوف کا دوسرا نام میلکم مارشل: وہ خطرناک ترین بولر جنہوں نے گیٹنگ کی ناک توڑ دی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے 56 رنز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی