اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوران دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کےمطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی تاہم انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔فرنچائز کا کہنا ہے کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے ہیں اور ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ میتھیو شارٹ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کم عمر کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کون ہیں؟

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

ایرن ہالینڈ نے حسن علی کو 'جوکر' قرار دے دیا

رابعہ نور انٹرنیشنل کک باکسر اسپانسر لینے میں کامیاب

اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ، سابق کپتان کا عدالت جانے کا اعلان

پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار دے دیا

علی رضا اور ویبھو سوریاونشی: پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑیوں کی دھوم

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر, پاکستان کے ہاتھوں بنگلادیش کوشکست

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائےگی، محسن نقوی

پاکستان کی کبڈی میں فتح، سہ ملکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پی ایس ایل: حسن علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

خوف کا دوسرا نام میلکم مارشل: وہ خطرناک ترین بولر جنہوں نے گیٹنگ کی ناک توڑ دی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے 56 رنز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی