آئی سی سی نے وطن سے دور افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے وطن سے دور افغان خواتین کرکٹرز کی معاونت کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آئی سی سی نے یہ اعلان اتوار کو کیا۔آئی سی سی کے مطابق اس انیشییٹو کے تحت افغان خواتین کرکٹرز کی ’براہ راست مالی معاونت اور ان کی ضروریات پوری کرنے‘ جیسے پہلو شامل ہیں تاکہ وہ اپنا کھیل جاری رکھ سکیں۔آئی سی سی کے مطابق ’اس پروگرام کے تحت افغان خواتین کو کرکٹرز کو اپنے صلاحیتوں کے مکمل اظہار اور ان سے استفادے کے لیے جدید کوچنگ، بین الاقوامی معیار کی سہولیات اور بہترین رہنمائی‘ فراہم کی جائے گی۔آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ہم ہر شمولیتی طرز عمل اور ہر کرکٹر کو نکھرنے کا پورا موقع دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، چاہے حالات جیسے بھی ہوں۔‘’اپنے قابل قدر شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم افغان خواتین کرکٹرز کے کھیل کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے ٹاسک فورس اور سپورٹ فنڈ کا اجراء کر رہے ہیں۔‘یہ انیشیٹو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)، انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈز اور کرکٹ آسٹریلیا کا جوائنٹ وینچر ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

لاہورقلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے بڑا ہدف

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے ہرا دیا

سرفراز ٹیم ڈائریکٹر! کیوں؟ ملک کے فینز بھڑک اٹھے

کولن منرو نے شاداب خان کو کیا مشورہ دیا؟

دھونی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انڈین ایتھلیٹکس کو بڑا جھٹکا، ممنوعہ ڈرگس استعمال کرنے پر دو اہم کھلاڑی نااہل

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

پی ایس ایل 10 میں کون سا کھلاڑی ابھرے گا، کون ڈوبے گا؟ عامر خاکوانی کا تجزیہ

آئی سی سی نے وطن سے دور افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی

پی ایس ایل 10: اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ

ارسلان نصیر کا پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

ارسلان نصیر کا کراچی پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: اسٹیڈیم بھرنے کیلئے پی سی بی کا انوکھا اقدام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی