پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی بڑی ہار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 80 رنز سے فتح


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی۔سنیچر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پشاور زلمی 16 ہویں اوور کی پہلی گیند پر 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو میچ جیتنے کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، کپتان بابر اعظم اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھانے میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ گئے۔بابر اعظم، محمد عامر کی بال پر کور ڈرائیو کھیلتے ہوئے رائلی روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے صرف دو گیندوں کا سامنا کیا۔انجری سے صحت یاب ہوکر واپس آنے والے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔حسین طلعت نے 35 جبکہ مچل اوون نے 31 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کے پانچ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر ابرار احمد نے پشاور زلمی کے چار بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے تھے۔کپتان سعود شکیل نے 59 جبکہ فِن ایلن نے 25 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے چار چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔حسن نواز نے 41 جبکہ کوشل مینڈس نے 35 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب، الزاری جوزف اور صفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 80 رنز سے فتح

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی بڑی ہار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 80 رنز سے کامیابی

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی بڑی ہار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 80 رنز سے فتح

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی بڑی ہار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 80 رنز کے بڑے مارجن سے کامیاب

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز ناکام، افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی 8 وکٹوں سے فتح

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

نور زمان کی انڈر 23 سکواش چیمپیئن شپ میں کامیابی، ’پوتے کو ورلڈ اولمپک کا ٹارگٹ دیا ہے‘ قمر زمان

کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 140 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 10 کا آج سے آغاز، افتتاحی تقریب راولپنڈی میں

پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل میں شمولیت، کوربن بوش پر ایک سال کی پابندی

پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت لی

جنّت مرزا پی ایس ایل میں کس ٹیم کی سوشل میڈیا ایمبیسیڈر ہوں گی؟

’لڑکے اب کھانا بھی نہ کھائیں؟‘: پشاور زلمی کی دعوت، مندی کا چرچا اور کوہلی کا ڈائٹ پلان

مشہور کرکٹرپرایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی لگادی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی