کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا


اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائلی روسو کا ریکارڈ توڑ دیا۔کولن منرو اب پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔لاہور کے خلاف نصف سنچری منرو کی پی ایس ایل میں 13ویں ففٹی تھی، جس سے انہوں نے رائلی روسو کا 12 نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔پی ایس ایل میں سب سے زیاد ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی بیٹرز میں لوک رونکی، جیسن رائے اور شین واٹسن بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ مجموعی طور پر پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور کرنے کا اعزاز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے پاس ہے، جنہوں نے اب تک 35 ففٹیاں اسکور کی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 10 میں کون سا کھلاڑی ابھرے گا، کون ڈوبے گا؟ عامر خاکوانی کا تجزیہ

آئی سی سی نے وطن سے دور افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی

پی ایس ایل 10: اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ

ارسلان نصیر کا پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

ارسلان نصیر کا کراچی پی ایس ایل مداحوں پر گہرا طنز

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: اسٹیڈیم بھرنے کیلئے پی سی بی کا انوکھا اقدام

پی ایس ایل 10: پی سی بی کا اسٹیڈیم بھرنے کیلئے انوکھا اقدام

کراچی کنگز کی دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کے خلاف کامیابی

 اردن کار ریلی میں شریک سعودی ڈرائیور یزید الراجحی حادثے میں زخمی

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 80 رنز سے فتح

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی بڑی ہار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 80 رنز سے کامیابی

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی بڑی ہار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 80 رنز سے فتح

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی بڑی ہار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 80 رنز کے بڑے مارجن سے کامیاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی